زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

ڈومیسٹک سیزن میں کارکردگی قومی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کرے گی: فیصل اقبال

پاکستان طویل عرصے سے مڈل آرڈر میں، خصوصاً نمبر چار پر، بلے بازی کرنے والے ایک مستعد کھلاڑی کی تلاش میں ہے، اگر گزشتہ دو سال کی کارکردگی کو پرکھا جائے تو یقینی طور پر ہمیں اس نمبر پر موجود کسی بلے باز کی کارکردگی میں تسلسل نظر نہیں آئے گا۔…

بنگلہ دیش کی تازہ کروٹ، دورۂ پاکستان ڈانواں ڈول

وہی ہوا جس کا ہمیں گزشتہ کئی ماہ سے خدشہ تھا کہ کسی ٹیم کا، حتیٰ کہ بنگلہ دیش کا بھی، پاکستان کا دورہ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے وطن واپس پہنچتے ہی یہ بیان داغ دیا ہے کہ اگر بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے…

تیز باؤلرز کی تلاش؛ پی سی بی سرفراز نواز کو مہم پر بھیجنے کا خواہاں

90ء کی دہائی میں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے برق رفتار گیند بازوں سے دنیا کو نوازنے والی سرزمینِ پاکستان اب بنجر نظر آ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ’کالی آندھی کے دیس‘ ویسٹ انڈیز کی طرح یہاں سے بھی حقیقی تیز باؤلرز ناپید ہو گئے ہیں…

ایشیا کپ 2012ء؛ بنگلہ دیش ہاتھ آئی بازی ہار بیٹھا، پاکستان فتح یاب

تجربے کی وجہ سے پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست تو دے دی، لیکن ایشیا کپ 2012ء کے افتتاحی مقابلے میں جیسی کارکردگی گرین شرٹس نے پیش کی ہے، کم از کم اس کو دیکھتے ہوئے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ بھارت اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دینے…

بھارت کے سید کرمانی پاکستانی وکٹ کیپرز کی کوچنگ کے خواہاں

دو غیر ملکی کوچز، ڈیو واٹمور اور جولین فاؤنٹین کی تعیناتی اور پھر ممکنہ غیر ملکی باؤلنگ کوچ کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان سابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بحیثیت کوچ خدمات انجام دینے کے لیے ایک پرکشش انتخاب بن گیا۔ پڑوسی ملک بھارت سے تعلق…

کیا پاکستان کا نیا باؤلنگ کوچ بھی غیر ملکی ہوگا؟

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ عاقب جاوید کے استعفے کے بعد اب پاکستانی ٹیم بغیر باؤلنگ کوچ کے ایشیا کپ حاصل کرنے کا خواب آنکھوں میں سجائے بنگلہ دیشی سرزمین پر اتر چکی ہے اور اس مختصر سی مہم کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑی خبر یہ ہوگی…

[آج کا دن] بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ناقابل فراموش ہار

مقابلہ ہو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا، اور ٹورنامنٹ ہو عالمی کپ، اور اس کا بھی ناک آؤٹ مرحلہ، تو آپ اندازہ لگائیے کہ دونوں ملکوں میں جوش و خروش کا عالم کیا ہوگا۔ اور اگر اس عالمی کپ میں پاکستان کو اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کرنا ہو تو…

بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان مؤخر کیا جائے: فیکا کا آئی سی سی سے مطالبہ

ایک جانب جہاں پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کی دلی تمنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آئے، وہیں مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان میں کسی سیریز کے انعقاد پر خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں اور وہ بے جا بھی نہیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نائن…

کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کی نہیں آرام کی ضرورت ہے: جیفری بائیکاٹ

معروف تبصرہ نگار جیفری بائیکاٹ نے ’ایشیا کپ‘ کے انعقاد کو برصغیر کے کھلاڑیوں پر اضافی بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت، سری لنکا اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو آرام کی سخت ضرورت ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو ڈاٹ کام کے سلسلے 'Bowl at…

واٹمور کی تقرری خوش آئند ہے، کوچنگ کڑا امتحان ہوگی: وقار یونس

جب گزشتہ سال ماہِ اگست میں وقار یونس پاکستان کی ڈولتی ہوئی کشتی کوئی بیچ منجدھار میں چھوڑ گئے تھے تو چیئرمین ذکا اشرف کی نو آموز قیادت کا پہلا امتحان پاکستان کے لیے ایک ایسے مناسب کوچ کا اہتمام کرنا تھا جو فتوحات کی راہ پر ٹیم کے سفر کو…