زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

سیالکوٹ اسٹالینز چھٹی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن

سیالکوٹ اسٹالینز نے راولپنڈی ریمز کو زیر کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا تاج اپنے نام کر لیا۔ اک انتہائی اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے میں راولپنڈی ریمز کے کھلاڑی دباؤ کو نہ جھیل پائے اور آخری اوور میں فتح کو حریف ٹیم کی جھولی…

بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہوں: رانا نوید

تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مقامی اور غیر ملکی سطح پر لیگ کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ کراچی کے…

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی دستے کا اعلان

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جس میں حیران کن طور پر دورۂ زمبابوے میں ناقص کارکردگی کے باعث عمر اکمل اور سہیل تنویر کو تو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے لیکن شعیب ملک اور عمران فرحت کو برقرار رکھا گیا…

عمر گل کا جیمز اینڈرسن پر بال ٹمپرنگ کا الزام، نیا طوفان کھڑا ہونے کا خدشہ

پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل کا تازہ بیان اک نیا طوفان کھڑا کر سکتا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا تھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے…

راولپنڈی پشاور کو روندتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا

راولپنڈی ریمز پشاور پینتھرز کو 77 رنز سے با آسانی شکست دیتے ہوئے فیصل بینک قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء کے فائنل تک پہنچ گیا ہے۔ رواں سال کھیلے گئے فیصل بینک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دینے والے…

آل راؤنڈ شعیب ملک نے سیالکوٹ کو فائنل تک پہنچا دیا

شعیب ملک نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک مرتبہ پھر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل تک پہنچا دیا بلکہ اپنی بھرپور فارم سے ناقدین کے منہ بھی بند کر دیے۔ سیالکوٹ اسٹالینز اتوار کو راولپنڈی ریمز کے خلاف…

شعیب اختر کے دعووں پر سب ہنس رہے ہیں: شعیب ملک

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تیز گیند باز کی جانب سے اپنی خود نوشت "Controversially Yours" میں کیے گئے دعووں پر سب اُن پر ہنس رہے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں…

پشاور نے کراچی کی توپوں کو خاموش کر دیا، سیمی فائنل تک رسائی

بلے بازوں کی انتہائی شاندار کارکردگی کی بدولت پشاور پینتھرز نے مقامی فیورٹ ٹیم کراچی ڈولفنز کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر کے حیران کن طور پر فائنل فور میں اپنی جگہ حاصل کر لی ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری فیصل بینک نیشنل ٹی…

راولپنڈی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، فیصل آباد کی پیشرفت کا خاتمہ

راولپنڈی ریمز نے گروپ میں مسلسل تیسری فتح سمیٹتے ہوئے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی اور مصباح الحق کی زیر قیادت فیصل آباد وولفز کی پیشرفت کا خاتمہ کر دیا۔ راولپنڈی سیمی فائنل میں پشاور پینتھرز کا سامنا کرے گا جس نے مقامی فیورٹ کراچی…

افغان ناکام و نامراد، ملتان کو بالآخر کامیابی مل گئی

پاکستان کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی میلے فیصل بینک نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں بڑی توقعات کے ساتھ حصہ لینے والی افغانستان کی قومی ٹیم ناکام و نامراد ہی لوٹی۔ افغان چیتاز کے نام سے کھیلنے والی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا…