زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستان ڈی آر ایس کے لیے اسپانسر حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کا خیر مقدم کیا اور اب اس نے نظام کے اطلاق کے لیے اسپانسر حاصل کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کرک نامہ کو بتایا ہے کہ…

سہیل تنویر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

پاکستان کے تیز گیند باز تنویر کے رشتۂ ازواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کے نکاح کی تقریب اتوار کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جبکہ دلہن کی رخصتی چند ماہ بعد متوقع ہے۔ سہیل تنویر کا نکاح راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی کی معروف کاروباری شخصیت کی…

حکومت سندھ محمد علی شاہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ دیکھنے کی خواہاں

حکومت سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین دیکھنا چاہتی ہے۔ اس امر کا انکشاف سندھ کے صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت آغا سراج درانی نے گزشتہ روز کیا کہ حکومت سندھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے عہدے پر کسی ایسے فرد…

باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے کو تیار ہوں لیکن کوچ نہیں: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم گیند باز وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی صلاحیتوں کو تراشنے میں مدد دے سکتے ہیں تاہم کوچ کے امیدوار ہر گز نہیں ہیں۔ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کوچنگ…

نیا چیئرمین: ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں اضافہ، ذکا اشرف بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے جانے کے کوئی امکانات دکھائی تو نہیں دیتے لیکن اس وقت کرکٹ کے حلقوں میں خوب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ نیا چیئرمین کون ہوگا۔ ہر روز ممکنہ امیدواروں کے نام ذرائع ابلاغ کی زینت بن رہے ہیں اور اس ضمن میں…

ذوالقرنین حیدر کی فرسٹ-کلاس کرکٹ میں واپسی؛ آفریدی اور شعیب پر کڑی تنقید

پاکستان کے متنازع ٹیسٹ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے ذریعے اپنے فرسٹ-کلاس کیرئیر کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے. انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے فیصل آباد کی ٹیم کے خلاف پہلا میچ کھیلا اور پہلے روز وکٹ کے عقب میں تین…

پاک-سری لنکا سیریز میں فیلڈنگ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی؛ محسن خان کی خصوصی گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کی اہم اور مشکل ترین سیریز کھیلنے کے لیے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو رہی ہے جہاں اس کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔ وقار یونس کے استعفے کے بعد نئے عبوری کوچ محسن حسن خان کی زیر نگرانی پاکستان کی یہ پہلی…

باؤلرز اور فیلڈرز کی کارکردگی سیریز کا فیصلہ کرے گی: مصباح الحق

پاکستان کے کپتان مصباح الحق سری لنکا کے خلاف سیریز میں بلے بازی کے حوالے سے کافی پراعتماد دکھائی دیتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ باؤلرز اور فیلڈرز کی کارکردگی سیریز کا فیصلہ کرے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 'آئی سی سی ریڈیو' سے ہونے…

اعجاز بٹ کی مدت ملازمت کل ختم ہوگی، عہدہ چھوڑنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کی مدت ملازمت کی میعاد کل ختم ہو رہی ہے لیکن اب تک ان کے اس عہدے کو چھوڑنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں بلکہ یہ اطلاعات تک موجود ہیں کہ وہ اتوار کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹوز کے اجلاس میں شرکت…

اسپاٹ فکسنگ کیس: مظہر مجید نے مزید 4 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام ظاہر کر دیے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں دھوکہ دہی کے مقدمے کی سماعت تیسرے روز بھی جاری رہی۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت میں استغاثہ نے ملزم کھلاڑیوں کی دھوکہ دہی سے…