زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

شاہد آفریدی کا دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے دستیابی کا اعلان

پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ چند روز قبل انہوں نے کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے انہیں آرام کا موقع دے لیکن شائقین کے بے حد اصرار پر وہ اپنے مطالبے سے…

کرک نامہ ورلڈ الیون

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء اپنی تمام تر رعنائیوں اور جلوہ افروزیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا اور طویل عرصہ بعد یہ اعزاز ایک مرتبہ پھر ایشیا کے سر پر سجا۔ مجموعی طور پر ایشیا سے تعلق رکھنے والی تینوں بڑی ٹیموں پاکستان، سری لنکا اور بھارت کی…

ہارے بھی تو بازی مات نہیں

پاکستان ٹیم کی فتوحات کا خوابناک سفر سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے ساتھ تمام ہو گیا۔ عرصۂ دراز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم نے عالمی کپ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 1999ء کے بعد سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس میں…

شعیب اختر، متنازع و شاندار کیریئر کا اختتام

انتہائی طویل رن اپ، بجلی کی کوند کی طرح وکٹ کی جانب لپکنے والی گیندیں، بلے باز کو زمین چاٹنے پر مجبور کر دینے والے باؤنسرز، وکٹ لینے کے بعد پرواز کا انداز اور بلے بازوں کو زچ کر دینے والی حرکتیں، شاید دنیائے کرکٹ کو اب ایسا باؤلر میسر نہیں…

بھارت اور سری لنکا فائنل کھیلیں گے، روایتی حریف پاکستان کو شکست

بھارت نے ایک اعصاب شکن اور تناؤ سے بھرپور مقابلے کے بعد پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یوں عالمی کپ 2011ء سے قبل کرک نامہ کا یہ تجزیہ درست ثابت ہوا کہ عالمی کپ کے سب سے بڑے امیدوار بھارت…

عالمی کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج، پاکستان بھارت آمنے سامنے

وریندر سہواگ سامنا کریں عمر گل کا، گوتم گمبھیر شاہد آفریدی کا اور سچن ٹنڈولکر ممکنہ طور پر مقابل ہوں شعیب اختر کے تو اسے دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کہتے ہیں۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا لمحہ آ چکا ہے جس کا دنیا…

عمر گل کی نظریں بھارت کی ابتدائی تین وکٹوں پر

پاکستان کے تیز گیند باز عمر گل نے کہا ہے کہ بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں بہت اہم ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ یہ وکٹیں میرے حصے میں آئیں۔ پاکستانی باؤلرز سیمی فائنل میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے اور بلے باز ویسا ہی آغاز کریں گے جیسا انہوں نے…

بھارت کو برتری حاصل ہے، میچ دلچسپ ہوگا؛ کلائیو لائیڈ

ماضی کے عظیم کھلاڑی اور دو مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی کالی آندھی کے سابق قائد کلائیو لائیڈ نے کہا ہے کہ عالمی کپ 2011ء کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو اپنی طویل و مضبوط بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان پر برتری حاصل ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ یووراج…

سنچری نہیں، ٹیم کی فتح اہم ہے؛ مصباح الحق

پاکستان کے بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ اصل مقصد جیت ہوتی ہے، کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کی اہمیت نہیں ہے۔ موہالی، چندی گڑھ میں بھارت کے خلاف عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل کی تیاریاں کرنے والی پاکستانی ٹیم کے اس اہم رکن کا کہنا ہے…

دعوت نامہ قبول، پاکستانی وزیر اعظم سیمی فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے

وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے جس میں انہیں عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ پاکستان اور میزبان بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یہ سیمی فائنل 30 مارچ کو…