زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

رسل کی فیصلہ کن اننگز، ویسٹ انڈیز کا 9 سالہ انتظار ختم

آندرے رسل کی فیصلہ کن اور تند و تیز اننگز نے بالآخر 9 سال کے طویل وقفے بعد ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کامیابی دلا دی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2006ء میں جنوبی افریقہ کو کسی ایک روزہ مقابلے میں شکست دی تھی اور اس کے بعد سے آج تک کھیلے…

‎عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جونٹی رہوڈز کی "پرواز"

1992ء کا عالمی کپ کئی لحاظ سے یادگار تھا۔ صرف اس لیے نہیں کہ پاکستان نے جیتا، بلکہ اس لیے کہ یہ ہر لحاظ سے ایک جدید ٹورنامنٹ تھا۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین ملبوسات، سفید گیندوں، فیلڈنگ پابندیوں اور برقی قمقموں کا استعمال کیا گیا

ڈی ولیئرز کی طوفانی سنچری، حق بہ حقدار رسید

تیز ترین سنچری کا ریکارڈ شاہد خان آفریدی، اور ان کے پرستاروں کے لیے بھی، ہمیشہ باعث امتیاز رہا۔ اکتوبر 1996ء میں نیروبی جم خانہ میں ایک غیر معروف بلے باز نے ایسی اننگز کھیلی جو آنے والے کئی سالوں تک دنیا بھر کے بلے بازوں کے حواس پر سوار…

"پنک پینتھر" ڈی ولیئرز کی تیز ترین سنچری، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے

جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ولیئرز نے عالمی کپ سے پہلے ایک روزہ کرکٹ کو دو بہت بڑے ریکارڈز توڑ کر اپنے خطرناک ارادے ظاہر کردیے ہیں۔ جوہانسبرگ کا میدان کہ جو تاریخ کے بہترین ون ڈے مقابلوں میں سے ایک کا شاہد رہا ہے اور ابھی چند روز پہلے…

ہاشم آملہ، تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے بلے باز

کنگزمیڈ، ڈربن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ مقابلے میں جب جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ڈیرن سیمی کو چوکا رسید کیا تو وہ 5 ہزار ایک روزہ رنز تک سب سے تیزی سے پہنچنے والے بلے باز بن گئے۔ ہاشم آملہ نے…

بہترین ایک روزہ کے بعد یادگار ٹی ٹوئنٹی بھی جوہانسبرگ میں

مارچ 2006ء میں جوہانسبرگ کے اسی وینڈررز اسٹیڈیم میں تاریخ کے یادگار ترین ون ڈے مقابلوں میں ایک کھیلا گیا جب آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف چار وکٹوں پر 434 رنز بنائے لیکن جنوبی افریقہ نے ایک تاریخی تعاقب میں آخری اوور میں ہدف کو جا…

عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقہ کے حتمی دستے کا اعلان

ہمیشہ منزل سے چند قدم کے فاصلے پر ہمت ہارنے والے جنوبی افریقہ نے بھی نئے عزم و حوصلے کے ساتھ عالمی کپ کے لیے حتمی دستے کا اعلان کردیا ہے، جو بلے بازی میں چند کمزور کڑیوں کے باوجود، جنوبی افریقہ کو عالمی کپ کے لیے مضبوط ترین امیدوار بنا سکتا…

الویرو پیٹرسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جنوبی افریقہ کے افتتاحی بلے باز الویرو پیٹرسن نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ کو چھوڑ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے خاتمے، اور جنوبی افریقہ کے دو-صفر سے سیریز جیت جانے، کے بعد پیٹرسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب بین الاقوامی…

آسٹریلیا نے آخری ون ڈے بھی جیت لیا، جنوبی افریقہ چت

آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ایک روزہ مقابلے میں جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عالمی چیمپئن بننے کے مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ورلڈ کپ کی تیاریاں نازک مرحلے پر پٹڑی سے اتر چکی ہیں۔…

اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا اہم سیریز جیت گیا

268 رنز کے تعاقب میں صرف 98 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوجانے کے بعد اسٹیون اسمتھ کی شاندار سنچری اور میتھیو ویڈ کے بھرپور ساتھ کی بدولت آسٹریلیا سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چوتھا ون ڈے 3 وکٹوں سے جیت لیا اور یوں آخری مقابلے سے پہلے سیریز…