زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

نیوزی لینڈ چت، جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت گیا

کیریئر کے اولین مقابلے میں مایوس کن کارکردگی کےبعد سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آرون فانگیسو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز جتوا دی۔ پورٹ ایلزبتھ میں ہونے والے سیریز کے تیسرے و آخری ٹی ٹوئنٹی…

’قسمت کے دھنی‘ گپٹل کی سنچری نیوزی لینڈ کو جتوا گئی

محض ایک دن کے وقفے سے شائقین کرکٹ نے ایک اور ایسا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ دیکھا، جس کا فیصلہ آخری گیند پر باؤنڈری کے ذریعے ہوا۔ ابھی انگلستان و بھارت کے درمیان سنسنی خیز معرکے کا لطف ہی ذہنوں میں باقی تھا کہ ایسٹ لندن میں نیوزی لینڈ-جنوبی افریقہ…

نیوزی لینڈ ڈھیر، جنوبی افریقہ با آسانی فتحیاب

قیادت کے بحران سے گزرنے کے بعد نیوزی لینڈ کا پہلا امتحان ہی اک بھیانک خواب ثابت ہوا جب کنگزمیڈ، ڈربن کے خوبصورت میدان میں جنوبی افریقہ کا سامنا کرتے ہوئے وہ محض 86 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کی مختصر تاریخ میں نیوزی لینڈ کا دوسرا…

جنوبی افریقہ کا انوکھا فیصلہ، ڈی ولیئرز سے کپتانی کا ’بوجھ‘ ہلکا کر دیا گیا

جنوبی افریقہ نے اک انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان ابراہم ڈی ولیئرز کو وکٹوں کے پیچھے اور بلے بازی کی ذمہ داریوں سے تو آزاد نہیں کیا، لیکن انہیں کپتانی سے آرام کا موقع ضرور فراہم کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو میدانوں میں ہونے والی مکمل…

جنوبی افریقہ حقیقی نمبر ایک، آسٹریلیا کو بدترین شکست

سیریز کے اولین دونوں مقابلوں میں بجھے بجھے رہنے کے بعد جنوبی افریقہ نے کیا شاندار واپسی کی اور پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست دے کر نہ صرف سیریز جیت لی بلکہ اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رکھی۔…

[آج کا دن] جنگجو وکٹ کیپر، مارک باؤچر

چند ریکارڈز ایسے ہیں، جنہیں کرکٹ میں ناقابل عبور ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ چند بہت ہی عظیم کھلاڑی ”لب بام“ تک پہنچتے ہیں اور ان کی ”کمند ٹوٹ“جاتی ہے۔ جیسا کہ عظیم کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا 100 رنز کا اوسط حاصل نہ کرپانا، اور حنیف محمد کا دو رنز…

”عظیم فرار“ دو پلیسے نے جنوبی افریقہ کو یقینی شکست سے بچا لیا

پلڑا تو ہمہ وقت آسٹریلیا کا بھاری رہا لیکن اک ایسا کھلاڑی میزبان کے ہاتھوں سے بازی لے اڑا، جو اپنا پہلا ہی ٹیسٹ کھیل رہا تھا۔ فرانکو دو پلیسے کی 464 منٹ تک کھیلی گئی تاریخی باری نے جنوبی افریقہ کو ایک یقینی شکست سے بچا لیا بلکہ اسے "عظیم…

کلارک کی تاریخی اننگز، جنوبی افریقہ بے حال لیکن مقابلہ بے نتیجہ

ٹیسٹ میں ’نمبر ایک‘ کے حصول کے لیے نئی جنگ کا آغاز کیا خوب انداز سے ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ ژاک کیلس اور ہاشم آملہ کی کراری سنچریوں کی بدولت 450 رنز جوڑنے اور محض 40 رنز پر آسٹریلیا کے تین ابتدائی بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہو گیا،…

جنوبی افریقہ کو دھچکا، جے پی دومنی پورے دورۂ آسٹریلیا سے باہر

آسٹریلیا کے دورے کے شاندار آغاز کے باوجود اک بری خبر جنوبی افریقہ کے لیے پہلے ہی روز منتظر تھی۔ اک جانب جہاں ہاشم آملہ اور ژاک کیلس کے بلے سے رنز کا اگلنے والا سیلاب آسٹریلیا کو ڈبو رہا تھا تو وہیں ژاں پال دومنی کی ایڑی میں ہونے والی تکلیف…

نمبر ون کی اک اور دوڑ کا آغاز

ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کی اک اور دوڑ کا آغاز ہونے ہی والا ہے جب عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کل 9 نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گا۔ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں انگلستان کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر سرفہرست…