زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

دورۂ آسٹریلیا کے لیے جنوبی افریقی دستے کا اعلان

جنوبی افریقہ نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے اپنے ٹیسٹ دستے کا اعلان کر دیا ہے، جو اگلے ماہ بحر ہند کے اُس پار عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے پہلے بڑے امتحان سے گزرے گا۔ 9 نومبر کو گابا، برسبین میں پہلے ٹیسٹ سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے جنوبی…

’ہم تو ڈوبے صنم‘ ایک رن کی فتح بھارت کو سیمی فائنل میں نہ پہنچا سکی

بھارت سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد ایک رن سے مقابلہ جیتنے کے باوجود ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر پایا، کیونکہ اسے جنوبی افریقہ کو لازماً 32 رنز سے زیر کرنا تھا اور اس میں ناکامی کے باعث اب بھارت کے دستے کو آبنائے…

واٹسن کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کا جنازہ، آسٹریلیا کا ایک قدم سیمی فائنل میں

شین واٹسن کو آخر کوئی روک بھی پائے گا یا نہیں؟ آسٹریلیا کا "گولڈن بوائے" جب گیند کو ہاتھ لگاتا ہے تو حریف بلے بازوں کو وکٹ دیتے ہی بنتی ہے اور جب اس کے ہاتھ میں بلّا آتا ہے تو گویا گیند کو "اذنِ سفر" مل جاتا ہے۔ کولمبو میں جنوبی افریقہ کے…

اٹکی جاں سوئی کی نوک پر! گل کے چھکوں کی بدولت ناقابل یقین فتح

عمر گل گیند بازی میں بجھے بجھے دکھائی دینے کے بعد اپنے بلے کا جادو جگا گئے اور پاکستان نے ناقابل یقین انداز میں جنوبی افریقہ کو سپر 8 کے پہلے مقابلے میں 2 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ اسپن باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 133 پر…

جنوبی افریقہ سعید اجمل سے خوفزدہ

وقت کس تیزی سے بدل جاتا ہے، دس بارہ سال قبل جب کوئی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلتی تھی تو اسے وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر جیسے برق رفتار گیند بازوں کا خطرہ ہوتا تھا اور اب لگتا ہے ”تیز باؤلرز کی سرزمین“ بنجر ہو چکی ہے۔ گو کہ پاکستان اب…

بارش نے مزا کرکرا کر دیا، 7 اوورز کے مقابلے میں جنوبی افریقہ فاتح

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے اب تک ہونے والے تمام تر یکطرفہ مقابلوں کو متاثر نہ کرنے والی بارش نے ٹورنامنٹ کے پہلے "اصلی تے وڈے" مقابلہ کو آ لیا۔ دو گھنٹے 45 منٹ کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا جس کے بعد صرف 7 اوورز فی اننگز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا…

بٹلر کی تباہ کن اننگز، انگلستان نے سیریز برابر کر دی

جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلے سے سیریز برابر کرنے کے بعد انگلستان بلند حوصلوں کے ساتھ سری لنکا روانہ ہوگا جہاں رواں ماہ اس نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔ برمنگھم میں ہونے والے تیسرے و آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی بارش نے…

انگلستان-جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر

انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی مانچسٹر میں ہونے والی بارشوں کی نذر ہو گیا۔ اگر پانچ گیندیں مزید پھینک دی جاتیں تو امپائر ڈک ورتھ لوئس طریق کار کے تحت فیصلہ دے پاتے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا اور میچ بغیر کسی نتیجے تک…

جنوبی افریقہ نے پہلا میدان مار لیا، انگلش بلے باز مکمل ناکام

سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے لیے ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں مدمقابل ہیں تو بھارت اور نیوزی لینڈ سرزمین ہند پر برسرپیکار ہیں۔ اسی طرح دفاعی چیمپئن انگلستان بھی عالمی…

ہاشم آملہ دیوار بن گئے، جنوبی افریقہ-انگلستان سیریز برابر

جنوبی افریقہ نے پانچواں و آخری مقابلہ با آسانی 7 وکٹوں سے جیت کر انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز برابر کر ڈالی۔ ٹرینٹ برج میں ہونے والےحتمی معرکے میں انگلش بلے بازوں کی ہولناک بلے بازی اور بعد ازاں مہمان ٹیم کے ہاشم آملہ اور ابراہم ڈی…