زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام، واٹسن مردِ میدان

شین واٹسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دورۂ جنوبی افریقہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ 4 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والے آسٹریلیا نے کسی بھی لمحے جنوبی افریقہ کو حاوی نہ ہونے دیا اور…

شاہد آفریدی اور عبد الرزاق کا جنوبی افریقی فرنچائز لائنز کے ساتھ معاہدہ

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈرز شاہد خان آفریدی اور عبد الرزاق نے اگلے سال جنوبی افریقہ کے ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے لائنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے مشہور ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے لیے ایک سے زائد فرنچائزز نے پاکستانی آل راؤنڈرز کو حاصل…

آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز ہاشم آملہ کپتان مقرر، باؤچر کی واپسی

جنوبی افریقہ نے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے کپتان مقرر کر دیا ہے۔ عالمی کپ 2011ء میں شکست کے بعد گریم اسمتھ کی جانب سے قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد جنوبی افریقہ نے ماہِ جون میں ابراہم ڈی ولیئرز…

نارمن گورڈن ، 100 سال کی عمر پانے والے پہلے کرکٹر

3 مارچ 1939ء کو کنگزمیڈ، ڈربن میں جنوبی افریقہ اور انگلستان کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا واحد ٹائم لیس ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جو 10 دن جاری رہنے کے باوجود کسی نتیجے تک پہنچے بغیر ختم ہوا۔ اس میچ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی دار فانی سے کوچ کر…

جنوبی افریقی آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں پارنیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعے اور سوچ بچار کے بعد جنوری 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام ہی وہ عقیدہ ہے جس…

آئی سی سی صدارت؛ جنوبی افریقہ بھی روٹیشن پالیسی کے حق میں تھا

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عالمی کرکٹ خصوصاً بین الاقوامی کرکٹ کونسل پر اثرات کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ہیں۔ اس کا واضح اظہار آئی سی سی کے حالیہ سالانہ اجلاس میں ہونے والے بیشتر فیصلے ہیں جو بین الاقوامی انجمن کے بھارت کی جانب…

کرکٹ ساؤتھ افریقہ ایوارڈز؛ عمران طاہر کے لیے تین اعزازات، کیلس سال کے بہترین کھلاڑی قرار

ژاک کیلس کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جبکہ پاکستانی نژاد عمران طاہر تین ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ ایوارڈز 2010-11ء کے سیزن میں اعلی ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے…

ونسنٹ بارنیس نے بنگلہ دیش کی کوچنگ کی پیشکش ٹھکرا دی

ونسنٹ بارنیس نے بنگلہ دیش کی جانب سے کوچ کا عہدہ دینے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان سے اپنےفیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے نئے کوچ کے اعلان کے ساتھ دستے و انتظامیہ میں تبدیلیاں کی…

گیری کرسٹن جنوبی افریقہ کے کوچ مقرر، کئی اہم تبدیلیاں

جنوبی افریقہ نے گیری کرسٹن کو اپنا نیا کوچ مقرر کر دیا ہے جبکہ محددد اوورز کی ٹیم کی قیادت اے بی ڈی ولیئرز کو سونپ دی گئی ہے جبکہ ہاشم آملہ ان کے نائب ہوں گے۔ عالمی کپ 2011ء میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حیران کن شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے…

جنوبی افریقہ کے نئے کوچ کا اعلان 6 جون کو متوقع

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان 6 جون کو کرے گا۔ سی ایس اے کا خصوصی طور پر متعین کردہ پینل نے پیر کو جوہانسبرگ میں امیدواروں سے ملاقات کی اور آج (منگل کو) امیدواروں کی درخواستوں پر غور کیا۔ انٹرویو…