زمرہ محفوظات

جنوبی افریقہ

اسٹین کی تباہ کن باؤلنگ، جنوبی افریقہ سیریز جیت گیا

جوش اور ولولے سے بھرپور یہ ایک مصروف ہفتہ رہا۔ ایک طرف پاکستان اور انگلستان کے مقابلے میں جدوجہد کرتا دکھائی دے رہا ہے، بلکہ سیریز ہی ہار چکا ہے تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان امریکا میں سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی بھی ہوئے۔ سری لنکا…

جنوبی افریقہ 'بلند حوصلہ' افغانستان پر قابو پانے میں کامیاب

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء میں ممکنہ حد تک بدترین آغاز کے بعد بالآخر جنوبی افریقہ نے افغانستان پر قابو پا کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر ہی لی ہے۔ پھر بھی افغانستان نے جس طرح جم کر 'پروٹیز' کا مقابلہ کیا، اس نے دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا…

ناقابل یقین، انگلستان نے 230 رنز کا ہدف حاصل کرلیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل ہم نے پیشن گوئی کی تھی کہ اس مرتبہ 200 رنز کا ہدف بھی عبور کرلیا جائے گا لیکن ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ عظیم کارنامہ انگلستان کرے گا، وہ بھی جنوبی افریقہ کے خلاف؟ کرس گیل کے ہاتھوں بری طرح پٹنے کے…

ہاشم آملا کی بہترین اننگز بھی آسٹریلیا کو نہ روک سکی

سنچری سے صرف تین رنزکے فاصلے تک پہنچنے والی ہاشم آملا کی اننگز بھی آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اہم سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں کامیابی سے نہ روک سکی۔ جہاں6 وکٹوں کی کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے سیریز بھی جیت لی ہے اور یوں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی…

جوہانسبرگ، جہاں کوئی ہدف مشکل نہیں

سن 2006ء اور مارچ کے یہی ایام تھے کہ جس کے بارہویں دن جنوبی افریقہ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا۔ وینڈررز اسٹیڈیم پر جب آسٹریلیا نے ایک روزہ مقابلے میں اس کے خلاف 434 رنز بنا ڈالے تھے تو گویا تاریخ کو بدل کر رکھ دیا تھا، یہ کسی کو معلوم…

"وینڈررز ٹاکرا"، آسٹریلیا نے آخری گیند پر میدان مار لیا

میزبان جنوبی افریقہ اور مقابل آسٹریلیا ہو، میدان جوہانسبرگ کا وینڈررز اسٹیڈیم ہو اور مقابلہ 'شاہکار' نہ ہو، ایسا بھلا کیسے ہوتا؟ 'تاریخ کے بہترین ایک روزہ' کے بعد اسی میدان پر آج ایک زبردست ٹی ٹوئنٹی معرکہ دیکھنے کو ملا کہ جہاں آسٹریلیا نے…

ڈیوڈ ملر کے فولادی اعصاب، جنوبی افریقہ کی شاندار کامیابی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا اس وقت تین مقابلوں کی اہم سیریز میں مدمقابل ہیں کہ جس کا پہلا معرکہ جنوبی افریقہ نے ڈیوڈ ملر کے فولادی اعصاب کی وجہ سے تین وکٹوں سے جیت لیا۔ یہ اہم ٹورنامنٹ کے لیے فف دو پلیسی…

سابق عالمی نمبر ایک باؤلر فکسنگ تنازع میں پھنس گیا

دنیائے کرکٹ میں کمائی گئی نیک نامی کو اگر کوئی اپنے ہاتھوں سے گنوانا چاہتا ہے تو وہ فکسنگ کے جال میں پھنسے گا اور جنوبی افریقہ کے مشہور باؤلر لونوابو سوٹسوبے ان میں سے ایک ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات…

"سویا ہوا شیر جاگ گیا"، جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ولیئرز کی طوفانی بلے بازی کے بل بوتے پر جنوبی افریقہ نے انگلستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو-صفر سے جیت لی۔ یوں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل آخری امتحان میں سرخرو ہو کر جنوبی افریقہ نے دنیا…

"ایک مرتبہ پھر کرس مورس"، جنوبی افریقہ کی کامیابی

یہ جنوبی افریقہ-انگلستان پہلے ٹی ٹوئنٹی کی آخری گیند تھی کہ جہاں جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے دو رنز کی ضرورت تھی۔ "مرد بحران" کرس مورس نے شاٹ کھیلا اور گیند جو روٹ کے ہاتھوں میں چلی گئی، لیکن روٹ کا شاندار تھرو پکڑنے میں باؤلر ریس ٹوپلی کو…