زمرہ محفوظات

ویسٹ انڈیز

کالی آندھی نے آئرش مزاحمت کو بھی کچل ڈالا

کیرون پولارڈ کے آگ اگلتے بلے سے نکلنے والے رنوں کے سیلاب نے عالمی کپ میں آئرلینڈ کی امیدوں کو بھسم کر دیا۔ ان کے علاوہ ڈیوون اسمتھ کی ذمہ دارانہ سنچری اور سلیمان بین اور کپتان ڈیرن سیمی کی کارآمد باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کو اہم میچ میں 44 رنز…

ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست زندگی کا بدترین دن ہے، شکیب الحسن

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا بدترین دن ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے لیے عالمی کپ ابھی بالکل ختم نہیں ہوا ہے اور ٹیم اگلے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے…

بنگلہ دیشی تماشائیوں کا ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر پتھراؤ

بنگلہ دیش کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بدترین شکست کے بعد میزبان ملک کے لیے ایک اور شرمناک مقام، کہ بنگلہ دیشی تماشائیوں نے میچ کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کی بس پر پتھراؤ کر ڈالا۔ جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھلاڑیوں نے نیچے لیٹ کر اپنی جان…

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کا جنازہ نکال دیا

گزشتہ چند روز میں جب عالمی کپ میں دلچسپ میچز سامنے آنے لگے تھے اور آئرلینڈ کی انگلستان کے خلاف یادگار فتح اور کینیڈا کے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل نے کرکٹ کا حسن دوبالا کر دیا تھا ایسے وقت میں 4 مارچ کو کھیلے گئے دو میچز نے شائقین کرکٹ کے…

براوو کی جگہ دیوندر بشو کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شمولیت

ویسٹ انڈیز نے ڈیوائن براوو کے زخمی ہونے کے بعد ان کی جگہ گیانا سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر دیوندر بشو کو طلب کر لیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بشو کی ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے اور وہ 2 مارچ کو…

نیدرلینڈز کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 215 رنز کی شرمناک شکست

کیمار روچ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے عالمی کپ 2011ء کے گروپ 'بی' کے ایک میچ میں نیدرلینڈز کو ریکارڈ 215 رنز کی بدترین شکست دے دی۔ کیمار روچ عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین…

براوو عالمی کپ سے باہر؛ ویسٹ انڈیز پریشان

عالمی کپ 2011ء میں ویسٹ انڈیز کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو زبردست ٹھیس پہنچی ہے اور ان کے اہم ترین کھلاڑی آل راؤنڈر ڈیوائن براوو زخمی ہو کر چار ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران وہ…

جنوبی افریقہ کے سامنے ویسٹ انڈیز سرنگوں

عالمی کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر اپنے سفر کا کامیاب آغاز کردیا ہے۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں مدمقابل گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن بالآخر پروٹیز نے7…

5 وارم اپ مقابلوں میں 10 ٹیمیں مدمقابل

عالمی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچز میں آج 10 ٹیمیں زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ ایک جانب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ڈوبتی کشتی کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مزید دھچکا ملا تو دوسری جانب پاکستان نے…

وارم اپ مقابلوں کا پہلا روز: 10 ٹیمیں مدمقابل

عالمی کپ 2011ء کا آغاز ہونے میں اب صرف 6 روز باقی ہیں۔ تمام 14 ٹیمیں میزبان ملک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے۔ ہر ٹیم عالمی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عظم ہے اور عالمی کپ میں کے باضابطہ مقابلوں سے قبل بھر پور…