پاک سری لنکا سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان، شارجہ بھی میزبان ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سری لنکا کے خلاف 'ہوم سیریز' کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق شارجہ میں طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ کرکٹ کی رونقیں بحال ہوں گی۔ کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر و نومبر 2011ء میں…

خفیہ اشتہار

کرکٹ تو ہم دیکھتے نہیں اور کھیلتے تو بالکل بھی نہیں اور جو کبھی کھلائے بھی گئے تو گیند کو مرا ہوا چوہا ہی سمجھتے رہے۔ مشرقی روایات و آداب کے پیش نظر تاہم لازمی ہے کہ ہم اسی پہلو پر بات کریں جس کا ہم کو سرے سے علم ہی نہ ہو۔ اس طرح بات کرنے…

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو ایک سال مکمل، سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود سے خصوصی گفتگو

ماہ اگست پاکستان کرکٹ کے عروج کا نقطہ آغاز اور زوال کی انتہا دونوں کا حامل ہے۔ پاکستان نے اسی ماہ میں انگلستان کو انگلستان میں پہلی بار شکست دی اور اوول کے میدان میں دنیائے کرکٹ میں اپنی دھماکے دار آمد کا اعلان کیا تو وہیں گزشتہ سال اگست ہی…

پاکستان کے بلے بازوں کی ناکامی کا سلسلہ جاری، پریکٹس میچ میں 222 پر ڈھیر

غیر ملکی دوروں پر بیٹنگ لائن کی ناکامی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اور زمبابوے کے دورے کے پہلے مرحلے میں پریکٹس میچ میں محض 222 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بلاوایو کے ایتھلیٹک…

نئے کوچ کے تقرر کے لیے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے تقرر کے لیے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کرک نامہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی عید الفطر کے بعد ملکی و غیر ملکی دونوں سطح پر قومی…

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے لیے انگلش دستے کا اعلان

انگلستان نے بھارت کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 14 رکنی دستے میں ڈرہم سے تعلق رکھنے والے بین…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء، مختصر فہرست جاری، وہاب ریاض اور اظہر علی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے امیدوار کھلاڑیوں کی حتمی و مختصر فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض اور ابھرتے…

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے…

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ملکی کوچ، وقار کے بعد اعجاز کی عارضی تقرری کا بھی امکان:…

وقار یونس کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے کوچ کی تلاش میں شدید دشواری کا سامنا ہے اور صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ بورڈ خود فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ نظر انتخاب غیر ملکی کوچ پر ڈالی جائے یا مقامی کوچ پر ۔ کرک نامہ کو ذرائع سے…

نیا کوچ ملکی ہونا چاہیے یا غیرملکی؟ ماہرین کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کوچ وقار یونس کی جانب سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ملک کے کرکٹ کے حلقوں میں اک نئی بحث نے جنم لیا ہے کہ پاکستان اگلا کوچ ملکی ہونا چاہیے یا غیر ملکی۔ اس حوالے سے مختلف ماہرین مختلف آراء رکھتے ہیں اور اس حوالے سے فریقین کے…