کوچ کی تلاش، کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے مقررہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ چند روز قبل پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 ستمبر کو منعقد ہوگا لیکن کرک نامہ نے اپنے باوثوق ذرائع سے…

انگلش بلے بازوں کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کو دوبارہ شکست

انگلستان سے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کر لی اور یوں دورۂ انگلستان میں بھارت کا فتح حاصل کرنا بدستور ایک خواب ہی ہے۔ 5 مقابلوں کی سیریز میں اب انگلستان کو 2-0 کی…

مورگن زخمی ہو کر بقیہ سیریز سے باہر

انگلستان کے مڈل آرڈر بلے باز ایون مورگن دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مورگن کو یہ انجری رواں…

سری لنکا آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کی پچ ناقص قرار، میچ ریفری نے آئی سی سی کو رپورٹ بھیج دی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی پچ کو ناقص قرار دیا ہے۔ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ پہلے روز ہی شکستہ نظر آ رہی تھی اور گیند کا ٹپہ جہاں پڑتا وہاں سے دھول اور…

بنگلہ دیش کرکٹ میں نیا بحران؛ شکیب اور تمیم کو قیادت سے ہٹا دیا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ میں اک نئے بحران نے جنم لے لیا ہے اور کرکٹ بورڈ نے دورۂ زمبابوے میں ذلت آمیز شکست کے بعد کپتان اور نائب کپتان شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سوموار کوواشگاف انداز میں…

بھارت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، زخمی سچن پوری سیریز سے باہر ہو گئے

انگلستان کے دورے میں مشکلات سے دوچار بھارت کی فتح حاصل کرنے کی امیدیں مزید دور ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اس کے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو چکا ہےاور یہ اضافہ کسی عام کھلاڑی کا نہیں بلکہ اس کے اہم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ہے۔…

ملکی اور غیر ملکی کوچ دونوں آپشنز زیر غور ہیں، ظہیر عباس کی کرک نامہ سے خصوصی گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نئے کوچ کی تلاش کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے رکن ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش آسان کام نہیں ہے۔ کرک نامہ سے خصوصی گفتگو میں ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اب نوجوان…

پاکستان کا شاندار فائٹ بیک، واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کے خلاف فتح

پاکستان نےاک ایسے وقت میں فتح حاصل کی ہے جب اس کی تمام پڑوسی ایشیائی ٹیمیں شکست کے گرداب میں پھنسی ہیں۔ایک جانب جہاں بنگلہ دیش پے در پے شکستوں کے بعد نئے بحران میں گھر چکا ہے تو سری لنکا اپنی ہی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف فتوحات کے لیے بے…

پاکستان کی کوچ تلاش کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے تشکیل شدہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل (مورخہ 6 ستمبر کو) منعقد نہیں ہو رہا۔ آج پاکستان کے تقریباً تمام اخبارات میں کھیلوں کے صفحات پر شہ سرخیوں کی صورت میں یہ خبر شایع ہوئی ہے کہ…

زخمی روہیت شرما کی جگہ منوج تیواری طلب

بھارت نے بنگال سے تعلق رکھنے والے منوج تیواری کو انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے طلب کر لیا ہے۔ وہ پہلے ایک روزہ میں زخمی ہونے والے روہیت شرما کی جگہ ٹیم میں جگہ پائیں گے۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے…