ٹیگ محفوظات

احمد شہزاد

احمد شہزاد کو دلشان سے جھگڑا مہنگا پڑ گیا، 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

تند خوئی اور حریف کے زچ کرنے کے لیے زبان کے استعمال میں پاکستان کے نوجوان اوپنر احمد شہزاد خاصی شہرت رکھتے ہیں اور عالمی کپ 2011ء میں کینیڈا کے خلاف سخت مقابلے میں پاکستان کی فتح میں ایک کردار احمد شہزاد کا بھی رہا ہے جنہوں نے کینیڈین بلے…

کانٹے کا مقابلہ اور سری لنکا فتح مند، احمد شہزاد کی سنچری رائیگاں

احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور جنید خان کی عمدہ باؤلنگ بھی سری لنکا کو 285 رنز کے ہدف تک پہنچنے سے نہ روک سکی، جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک-ایک سے برابر کر ڈالی ہے۔ دبئی کے انٹرنیشنل…

گرین شرٹس نے پروٹیزکو تگڑا جواب دے دیا

’’پروٹیز کے جوابی دورے پر ’’ تگڑا‘‘ جواب دینے کے لیے ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہے جو اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے کھیلیں بلکہ ایسے نوجوان مگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا حصہ بنانا ہوگا جن میں جیت کی بھوک اور اپنی ٹیم کے لیے کچھ…

اعصاب شکن معرکہ، پاکستان کی تاریخی سیریز جیت

جنوبی افریقہ نے ایک مرتبہ پھر جیتی ہوئی بازی ہار کر پاکستان کو وہ تاریخی لمحہ عطا کردیا جس کے لیے وہ ہمیشہ ترستا رہا ہے، جی ہاں! ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 1 رن سے شکست دے کر بالآخر پہلی بار باہمی ایک…

احمد شہزاد، سال کی چوتھی پاکستانی سنچری

جب سے سعید انور، انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے بلے بازوں نے پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہا ہے، بلے بازی کے میدان میں پاکستان کی رہی سہی صلاحیت کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔ 2008ء میں 9 سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز اس کے بعد سے اب تک 4 سالوں…

صرف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں گنوانے والا پاکستان 1 رن سے ہار گیا

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جس ٹیم کے 165 رنز پر 4 آؤٹ ہوں، کیا وہ مقابلہ ہار سکتی ہے؟ جی ہاں! اگر تعاقب کرنے والی ٹیم پاکستان کی ہو۔ شارجہ میں کھیلے گئے پاک-جنوبی افریقہ پہلے ون ڈے میں ہدف سے صرف 19 رنز کا فاصلہ پاکستان کے لیے ہمالیہ ثابت…

[باؤنسرز] مشکل فیصلے سلیکشن کمیٹی کے بس کا روگ نہیں

پریکٹس میچ کے آخری دن بقیہ تین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرکے جنوبی افریقہ کیخلاف 15رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کو مکمل کردیا گیا ہے۔احمد شہزاد اور شان مسعود کے درمیان اوپننگ پوزیشن پر خرم منظور کا ساتھی بننے کیلئے ’’ٹائی‘‘ تھی مگر سہ روزہ میچ میں…

ٹیسٹ اسکواڈ میں احمد شہزاد، شان مسعود اور اسد شفیق شامل

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے 12 رکنی دستے میں مزید تین کھلاڑیوں کو شامل کردیا ہے۔ سہ روزہ سائیڈ میچ میں حصہ لینے والے اوپنرز احمد شہزاد اور شان مسعود اور اسد شفیق کو بقیہ تین جگہیں پر کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔…

نوجوان اوپنرز کے سر پر لٹکتی تلوار!

مجھے یاد ہے کہ 1997-98ء میں جنوبی افریقہ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر سائیڈ میچ میں عامر سہیل کی کپتانی میں کراچی کے ایک غیر معروف اوپنر علی نقوی کو موقع دیاگیا جس نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرڈالی۔ یہ…

ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی: احمد شہزاد ٹاپ 20 میں آ گئے

زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں مقابلے جیتنے کے بعد پاکستان مختصر ترین طرز کی کرکٹ میں اول نمبر تو حاصل نہ کر سکا لیکن اس سنہرے خواب کے قریب ضرور پہنچ گیا ہے کیونکہ اس سیریز میں فتح کی بدولت اس کے ریٹنگ پوائنٹس میں ایک قیمتی پوائنٹ…