ٹیگ محفوظات

احمد شہزاد

نیوزی لینڈ کا حشر بھی آسٹریلیا جیسا، پاکستان پھر جیت گیا

آسٹریلیا کے خلاف سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا، مصباح الیون نے بالکل وہیں سے جوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 248 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا اور تین مقابلوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ 'جیت کا…

زخمی احمد شہزاد کی وطن واپسی، ٹیسٹ سیریز سے باہر

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد سر پر لگنے والی چوٹ کے بعد صحت کی بحالی اور آرام کی خاطر فوری طور پر وطن واپس آ رہے ہیں، یوں ممکنہ طور پر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 176 رنز…

اینڈرسن کے باؤنسر سے احمد شہزاد زخمی

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے ابوظہبی میں جاری پاک-نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی لیکن کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں کوری اینڈرسن کی ایک اٹھتی ہوئی گیند پر ہک کرنے کی غلطی انہیں بہت مہنگی پڑ گئی۔ گیند بلے…

احمد شہزاد ہٹ وکٹ، پاکستان کی تاریخ کے گیارہویں بلے باز

گولی کی سی رفتار سے آنے والے باؤنسر پر ہک کھیلنے کی غلطی احمد شہزاد کو بہت مہنگی پڑ گئی کیونکہ اس کی وجہ سے وہ انتہائی تکلیف دہ انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے اور کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان…

آسٹریلیا اسپن جال میں پھنس گیا، پاکستان کی یادگار فتح

حالیہ سالوں میں اپنے تمام کامیاب ترین گیندبازوں سعید اجمل، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، عبد الرحمٰن اور وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترنے والے پاکستان سے آخر کس نے توقع رکھی ہوگی کہ بے ضرر سے باؤلنگ اٹیک کے ساتھ وہ 'مہان' آسٹریلیا کو زیر…

مڈل آرڈر پھر ناکام، پاکستان سیریز ہار گیا

آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی۔ دورۂ سری لنکا کے بعد اب "گھریلو" میدانوں پر شکست نے پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر تک گرجانے کے بہت قریب…

آفریدی اور عمر اکمل پر جرمانے، مصباح اور احمد شہزاد کے لیے بونس

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی اور عمر اکمل سمیت متعدد کھلاڑیوں کے فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے سخت جرمانے عائد کیے ہیں۔ پی سی بی نے چند ماہ قبل لاہور میں ہونے والے گرمائی کیمپ کے بعد تمام کھلاڑیوں کے لیے فٹ رہنے کے…

فیلڈنگ لاہور کو لے ڈوبی، کولکتہ کے ہاتھوں شکست

جیت خامیوں کو چھپا دیتی ہے اور شکست انہیں اچھی طرح نمایاں کرکے دکھاتی ہے۔ بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس کے خلاف فتوحات سمیٹیں اور مرکزی مرحلے تک رسائی حاصل کرلی…

شیروں نے بڑا شکار کرلیا، لاہور کی ممبئی کے خلاف شاندار کامیابی

لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی اپنی پہلی ہی حاضری پر ایک جامع کارکردگی پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور اپنے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن کرلیے ہیں۔ باؤلنگ کرتے ہوئے ممبئی کو صرف 135 رنز…

احمد شہزاد-دلشان معاملہ، سری لنکا سے زیادہ پاکستان کو تکلیف

جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو طاقتور ترین عہدوں پر شہریار خان اور نجم سیٹھی جیسے مذہب بیزار افراد موجود ہوں تو کم از کم یہ امر یقینی ہے کہ مذہب اور اس سے جڑی کوئی بھی بات نہ سنی جائے گی اور نہ برداشت کی جائے گی۔ احمد شہزاد اور تلکارتنےدلشان کے…