ٹیگ محفوظات

برینڈن میک کولم

بہترین کارکردگی کے ساتھ الوداع کہنے والے

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 25 رنز بنا کر آخری بار آؤٹ ہوگئے۔ اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں ایک ریکارڈ ساز سنچری کے بعد وہ عروج پر کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ پہلی اننگز میں جب نیوزی لینڈ صرف 74 رنز…

میک کولم کی طوفانی بیٹنگ، تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایک ایسے وقت جب سر ویوین رچرڈز اپنی زیر سرپرستی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچانے کے بعد سکون کی نیند لے رہے ہوں گے، اور تیز ترین ٹیسٹ سنچری کے ریکارڈ میں ان کے شریک مصباح الحق آنے والے دن پی ایس ایل میں اپنے اہم…

برینڈن میک کولم کا 100 واں ٹیسٹ یادگار نہ بن سکا، بدترین شکست

نیوزی لینڈ اپنے کپتان برینڈن میک کولم کے 100 ویں ٹیسٹ کو یادگار روپ نہ دے سکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے مقابلے میں ایک اننگز اور 52 رنز کی بھاری شکست کھا بیٹھا۔ بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کا حال پہلے دن کے پہلے سیشن سے…

برینڈن میک کولم ایک عہد ساز دور کا اختتام

نیوزی لینڈ نے چیپل-ہیڈلی ٹرافی کے آخری مقابلے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست فاش دے کر اپنے کپتان برینڈن میک کولم کو کیریئر کے آخری ایک روزہ میں بہترین تحفہ دیا۔ میک کولم جدید دور کے معروف ترین ناموں میں سے ایک ہیں اور عروج پر پہنچ کر…

نیوزی لینڈ کا میک کولم کو شایان شان الوداع، چیپل ہیڈلی ٹرافی جیت لی

2007ء میں آسٹریلیا ہی کے خلاف ہملٹن میں ہونے والے ایک روزہ میں مشکل وقت پر 86 رنز بنا کر 346 رنز کے ہدف کے تعاقب کو یقینی بنانے اور عالمی چیمپئن کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے والے برینڈن میک کولم نے آج ایک اور فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کے…

وہ ریکارڈ جو 2016ء میں ٹوٹ جائیں گے

کرکٹ کی دنیا میں 2016ء کا استقبال پرتپاک انداز میں ہوا ہے۔ ایک طرف سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی دھواں دار سیریز ہوئی، تو دوسری جانب افغانستان اور زمبابوے نے چند تاریخی مقابلے کھیلے، جنوبی افیقہ اور انگلستان کی ٹیسٹ سیریز دلچسپ مرحلے میں ہوچکی…

برینڈن میک کولم کی جانب سے محمد عامر کی حمایت

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی محدود اوورز کے مقابلوں کی سیریز جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، نظریں دنیائے کرکٹ کے بڑے کھلاڑیوں پر نہیں بلکہ محمد عامر پر مرکوز ہوتی جا رہی ہیں۔ کیا وہ اس سیریز کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آ پائیں گے؟ یہ بہت بڑا…

برینڈن میک کولم نے دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

یہ 2015ء کا عالمی کپ تھا جہاں برینڈن میک کولم کی جارحانہ بلے بازی اور قائدانہ انداز کی بدولت نیوزی لینڈ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے لیے حتمی مقابلے تک پہنچا۔ بدقسمتی سے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن گزشتہ کافی…

ٹیسٹ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

ایک روزہ کرکٹ نے 1970ء کی دہائی کے اوائل میں جنم لیا اور تقریباً ساڑھے چار دہائیوں میں کل 27 ایسے بلے باز گزرے ہیں جنہوں نے ون ڈے کیریئر میں 100 یا اس سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ بلکہ پاکستان کے شاہد آفریدی تو 350 کا ہندسہ بھی عبور کرگئے اور…

ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کا غلبہ

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی مصروفیت میں ذرا سی بھی کمی نہیں آئی۔ ابھی پچھلے مہینے ہی سری لنکا اپنے میدانوں پر ویسٹ انڈیز سے کھیل رہا تھا جہاں اس نے شاندار کارکردگی پیش کی اورتینوں طرز کی سیریز میں فتوحات حاصل کیں۔ جبکہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا…