ٹیگ محفوظات

ڈیو واٹمور

سادہ لوح سعید اجمل بے خیالی میں واٹمور کے خلاف بیان دے بیٹھے

پاکستان کے سعید اجمل جتنے عمدہ باؤلر ہیں اتنے ہی سادہ انسان بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تیز طرار ذرائع ابلاغ کے سامنے وہ بے خیالی میں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے خلاف ایسا بیان دے بیٹھے ہیں جو ان کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر سکتا ہے۔ نجی ٹیلی…

پاکستان کا اگلا کوچ مقامی ہوگا، معین خان بھی فہرست میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے معاون کوچ کی 'پخ' ڈال کر ڈیو واٹمور کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر دیے ہیں اور اب واضح محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل میں کوئی پاکستانی کوچ ہی ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری اٹھائے گا۔ پی سی بی…

واٹمور کے دن گنے جاچکے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آخری چٹان ثابت ہوگی

انگلستان کے خلاف تاریخی کلین سویپ کے باوجود محسن خان کو کوچ کے عہدے سے ہٹا کر غیر ملکی ڈیو واٹمور کو قومی ذمہ داری سونپی گئی تو اندازہ تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے لیکن اس کےبعد سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم ایک…

زمبابوے میں شکست، باؤلرز بھی قصور وار، بورڈ تیز باؤلرز کے لیے کیمپ لگائے گا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کا سامنا کرنے سے قبل دورۂ زمبابوے ایک بہت اچھا تربیتی سیشن ثابت ہو سکتا تھا لیکن قومی کرکٹ ٹیم کی مجموعی نااہلی کی وجہ سے زمبابوے جیسا حریف بھی لوہے کا چنا ثابت ہوا اور ٹیسٹ سیریز برابری کی بنیاد پر ختم ہوئی۔ گو…

واٹمور سے پہلے، واٹمور کے بعد

جب پاکستان نے 2012ء کے اوائل میں اُس وقت کی عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم انگلستان کو تین-صفر سے تاریخی کلین سویپ کیا تھا تو ایسا لگتا تھا کہ پاکستان کرکٹ تحت الثریٰ سے اوجِ ثریا تک پہنچ گئی ہے۔ کہاں چند ماہ قبل اسپاٹ فکسنگ تنازع میں ملوث ہو کر…

کوچ جان سے گئے، پاکستانی بلے باز نہ سدھرے

تحریر: خورشید آزاد/احمد جٹ/ابوشامل مدثر نذر، رچرڈ پائی بس، انتخاب عالم، جاوید میانداد، باب وولمر، جیف لاسن، وقار یونس، محسن خان اور اب ڈیو واٹمور سب نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے نہ سدھرنا تھا، نہیں سدھرے یہاں…

[باؤنسرز] کوچ نے رنز کرنے سے منع کیا ہے!!

کل بھارت نے ویسٹ انڈیز کو زیر کیا تو پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مکمل طور پر دم توڑ گئیں جنہیں ویسٹ انڈیز اور پھر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پے درپے شکستوں کے بعد واپسی کا سامان باندھنا پڑ رہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے…

دورۂ جنوبی افریقہ کا تجربہ انگلستان میں کام آئے گا: مصباح

پاکستان کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ذہنی طور پر مضبوط بنا دیا ہے اور یہی چیز چیمپئنز ٹرافی کے دوران مشکل کنڈیشنز میں ٹیم کے کام آئے گی۔ گو کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف…

پاک-بھارت سیریز، واٹمور پرجوش

پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 سال کے طویل عرصے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز پر پاکستان کے آسٹریلوی کوچ ڈیو واٹمور بھی بہت زیادہ پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور لاہور میں جمعے کو قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے روز انہوں نے کہا کہ وہ…

پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

”دیر آید درست آید“ کے مصداق پے در پے ناکامیوں کے بعد بالآخر پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد کو خیال آ ہی گیا کہ بلے بازی کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے انہیں ایک بیٹنگ کوچ مقرر کرنا پڑے گا۔ گو کہ اس اہم ترین شعبے کے لیے خصوصی تربیت کار کی…