ٹیگ محفوظات

انگلستان سری لنکا 2011ء

سری لنکن بلے باز میچ بچانے میں کامیاب، لارڈز ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطی اس مرتبہ نہیں دہرائی اور انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا اور یوں لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا۔ رنز کے ہدف تک پہنچنا تو سری لنکا کے بس میں نہ تھا…

دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، اینڈرسن کی جگہ ڈرنباخ کی شمولیت

انگلستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں زخمی گيند باز جیمز اینڈرسن کی جگہ سرے سے تعلق رکھنے والے جیڈ ڈرنباخ کو طلب کیا گیا ہے۔ این پاور ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جون بروز جمعہ سے لارڈز…

پہلا ٹیسٹ؛ سری لنکا ڈھیر، انگلستان کی حیران کن فتح

انگلستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 14 رنز سے ہرا کر حیران کردیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا بڑا حصہ بارش کی نذر ہو جانے کے باعث کسی کے وہم و گمان میں…

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے لیے پرویز مہاروف کو طلب کر لیا

سری لنکا نے انگلستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پرویز مہاروف کو متبادل کھلاڑی کے طور پر طلب کر لیا ہے۔ مہاروف کی طلبی کا سبب دلہارا فرنانڈو کی فٹنس کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات ہیں۔ مہاروف اس وقت لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے…

انگلستان نے 12 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، مورگن کی واپسی

انگلستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایون مورگن کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 12 رکنی…

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے 16 رکنی دستے کا اعلان، مالنگا شامل نہیں

سری لنکا نے دورۂ انگلستان کے ٹیسٹ مرحلے کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں لاستھ مالنگا اور اینجلو میتھیوز شامل نہیں ہیں۔ میتھیوز، جو مہیلا جے وردھنے کی جانب سے نائب کپتانی چھوڑنے کے بعد سری لنکا کے اگلے نائب قائد سمجھے جا…

اتاپتو سری لنکا کے بیٹنگ کوچ مقرر

سری لنکا نے سابق کپتان مارون اتاپتو کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اگلے ماہ دورۂ انگلستان کے لیے سری لنکا کے تربیتی دستے میں شامل ہوں گے جس میں عبوری کوچ اسٹورٹ لا، چمپاکا رامانائیکے اور رووان کلپگے شامل ہیں۔ سری لنکا…

دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کپتان مقرر

سری لنکا دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کمار سنگاکارا نے قیادت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی اور نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے…

سری لنکا نے آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا

سری لنکا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک اپنے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپسی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سری لنکا کے وزیر کھیل مہندنندا التھوگاماگے کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑی اگلے ماہ دورۂ انگلستان سے قبل…