ٹیگ محفوظات

گرانٹ ایلیٹ

شارجہ میں قلندروں کی دھمال، اسلام آباد پھر چت

نئے کپتان اور نئے روپ کے باوجود لاہور کو 59 رنز پر ڈھیر ہونے کی ہزیمت اور 200 رنز جیسے بھاری مجموعے کے دفاع میں ناکامی کا غم بھی اٹھانا پڑا۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اسے کچھ خاص کر دکھانے کی ضرورت تھی اور پھر سب نے دیکھا،…

گرانٹ ایلیٹ ایک روزہ کرکٹ چھوڑ گئے

عموما یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ کے بعد شکست خوردہ ٹیموں میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ عوامی دباؤ بھی یہی ہوتا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کی ناکامی کے بعد اب نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں اور ہر طرف سے ریٹائرمنٹ کی خبریں…

کوئٹہ کراچی کو روندتے ہوئے پھر سرفہرست آ گیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویوین رچرڈز کی نگرانی میں اب ایک ایسی مشین بن چکے ہیں، جس کا ہر پرزہ اپنی جگہ بھرپور انداز سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 14 ویں مقابلے میں انہوں نے کراچی کنگز کو ایک مرتبہ پھر زیر کرکے لیگ میں سرفہرست پوزیشن مضبوط…

"چھا جائے کوئٹہ"، گلیڈی ایٹرز کی ایک اور کامیابی

ایک شکست ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کافی تھی، اس نے غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ دوبارہ وہیں سے جوڑ لیا ہے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے دوسرے مقابلے میں کوئٹہ نے باآسانی 7 وکٹوں سے…

کوئٹہ ہوشیار خبردار، اسلام آباد اب کسی خطرے سے کم نہیں

آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دوسرا مقابلہ مضبوط کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، جو لیگ کے افتتاحی مقابلے میں باہم کھیل چکی ہیں اور کامیابی کوئٹہ کے نام رہی تھی۔ لیکن ابتدائی شکستوں کے بعد اب اسلام آباد فارم…

کرکٹ میں ایمانداری کی عظیم مثالیں

ایک عام فرد اور ایک مثالی شخص میں کیا فرق ہوتا ہے؟ چند لوگوں کے خیال میں مثالی بننے کے لیے اپنے اپنے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا پڑتی ہے جبکہ بعض کا خیال ہے کہ مثالی بننے کے لیے ایسے کام کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسروں کے لیے بھی قابلِ…

پاکستان سپر لیگ، کئی غیر ملکی کھلاڑی شرکت پر رضامند

پاکستان سپر لیگ کی بیل منڈھے چڑھتی نظر آ رہی ہے اور آج اس سلسلے میں ایک اہم خبر کئی نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رضامندی کی صورت میں ملی ہے۔ پاکستان نے اپنی نوعیت کی منفرد لیگ کے لیے اگلے سال فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ کا…

آسٹریلیا پانچویں بار عالمی چیمپئن بن گیا

وہ تمام خدشات بالکل درست ثابت ہوئے جو نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اور ملبورن کرکٹ گراؤنڈ کو دیکھتے ہوئے ذہن میں آ رہے تھے کیونکہ آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بلیک کیپس صرف 183 رنز پر ڈھیر ہوگئے اور آسٹریلیا مائیکل کلارک کی آخری اور…

جنوبی افریقہ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو ناقابل یقین انداز میں فتح دلانے والے گرانٹ ایلیٹ کا بنیادی تعلق جنوبی افریقہ ہی سے تھا، یعنی کہ انہوں نے جس ملک میں جنم لیا، اسی کو عالمی کپ کی دوڑ سے باہر بھی کیا۔ گرانٹ ایلیٹ 21 مارچ 1979ء کو…

ہیجان خیز مقابلہ، نیوزی لینڈ پہلی بار عالمی کپ فائنل میں

جب جیت پکے ہوئے پھل کی طرح گود میں گر رہی تھی تو جنوبی افریقہ نے اسے گرم آلو سمجھا اور ہاتھوں سے گرادیا، اپنے مضبوط ترین شعبے فیلڈنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو عالمی کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوا جبکہ نیوزی لینڈ نے آخری لمحات…