ٹیگ محفوظات

کیرون پولارڈ

دنیا کے 10 خطرناک ترین بلے باز

کرکٹ پر ایک دور ایسا گزرا ہے جب طویل اننگز کی صلاحیت رکھنے والے کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ پھر وقت نے کروٹ لی، مصروفیت کا زمانہ آیا تو ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی شناخت بنتا جا رہا ہے اور اب صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ کرکٹ کے چاہنے والے…

پاکستان سپر لیگ، کئی غیر ملکی کھلاڑی شرکت پر رضامند

پاکستان سپر لیگ کی بیل منڈھے چڑھتی نظر آ رہی ہے اور آج اس سلسلے میں ایک اہم خبر کئی نامور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے رضامندی کی صورت میں ملی ہے۔ پاکستان نے اپنی نوعیت کی منفرد لیگ کے لیے اگلے سال فروری میں قطر کے دارالحکومت دوحہ کا…

پولارڈ اور براوو کی عدم موجودگی پر برائن لارا برہم

اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ عالمی کپ 2015ء کی قابل ذکر ٹیموں میں اس وقت سب سے برا حال ویسٹ انڈیز کا ہے، اور اس کا ہلکا سا اظہار آئرلینڈ کے خلاف پہلے مقابلے میں ہی ہوگیا جہاں 304 رنز کا مجموعہ بھی اسے پرجوش آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے…

عالمی کپ سے پولارڈ اور براوو کا اخراج، ویسٹ انڈیز کرکٹ تقسیم

ڈھائی سال قبل جب ویسٹ انڈیز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اب کیریبیئن کرکٹ ایک نئے سفر کا آغاز کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننا کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود کارکردگی میں عدم تسلسل اور کھلاڑیوں…

عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کا دستہ، نرائن شامل، براوو اور پولارڈ باہر

عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے جیتنے کے امکانات تو خاصے کم ہوسکتے ہیں لیکن اس نے جس ہوشیاری اور حاضر دماغی کے ساتھ سنیل نرائن کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اس پر اسے خصوصی تمغہ ملنا چاہیے۔ عالمی کپ کے لیے اعلان کردہ حتمی 15 رکنی دستے میں…

[ویڈیوز] پولارڈ کا کمال کیچ

انڈین پریمیئر لیگ 2014ء میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کا حال بہت برا ہے۔ ٹیم 11 میں سے صرف 4 مقابلے جیت پائی ہے لیکن کیرون پولارڈ کے لیے یہ سیزن بہت ہی عجیب و غریب رہا۔ بیٹنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ ان کا جذبات میں آپے سے باہر ہوجانا بھی رواں…

پولارڈ سے بات کرنے کا وقت نہیں، اسٹارک کا غصہ برقرار

ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ہنگامہ برپا کرتا ہوا انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اب حتمی مرحلے میں داخل ہوا چاہتا ہے۔ آرام کے ان چند دنوں میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر نظرثانی کرنے اور آنے والے دنوں کے لیے نئی حکمت…

[ویڈیوز] پولارڈ اور اسٹارک کا جھگڑا، کوہلی بھی کود پڑے

انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں سیزن جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا پارہ بھی اوپر نیچے ہو رہا ہے۔ بنگلور اور ممبئی کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شب مقابلے کے دوران…

کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز، شعیب ملک چھا گئے

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں آ گئے۔ گزشتہ شب شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کاافتتاحی مقابلہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور سینٹ لوشیا…

آفریدی، عمر امین اور ذوالفقار بابر، پاکستان اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیاب

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی دو وکٹوں سے فتح پر منتج ہوا۔ سمندر کنارے واقع آرنس ویل کے خوبصورت میدان میں مقابلہ کئی مرتبہ پلٹا۔ پاکستان نے ابتداء ہی میں وکٹیں سمیٹ…