ٹیگ محفوظات

مہندر سنگھ دھونی

دھونی کے بعد بھارت کا نیا کپتان کون؟

انگلستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے ساتھ ہی وہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جس کا خدشہ تھا، یعنی مہندر سنگھ دھونی کی قیادت پر چہار سو انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔ ڈوبتی کشتی میں سے تو اب وہ سوار بھی اترنے لگے ہیں، جنہیں تیرنا نہیں آتا اور وہ تمام با اثر…

ناگپور ٹیسٹ: انگلستان تاریخ رقم کرنے، بھارت سیریز بچانے کا خواہاں

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت بھارت-انگلستان سیریز دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ایک انتقامی سیریز تصورکی جا رہی تھی۔ بھارتی شائقین جو گزشتہ سال سرزمین انگلستان سے ملی رسوائیوں کے داغ دھونے کے لئے بے تاب تھے…

سیریز ابھی ہارے نہیں اور سرپھٹول شروع

گو کہ انگلستان کے خلاف سیریز بچانے کا موقع ابھی تک بھارت کو میسر ہے، اور وہ ناگ پور میں ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر سکتا ہے لیکن ممبئی اور کولکتہ کی بدترین شکستوں نے حالات کو اس قدر سنگین بنا دیا ہے کہ پرانے کھلاڑی…

کمزور ضرور لیکن پرامید ہیں، دھونی کا ناقدین کو جواب

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے اختتام کے بعد اب دنیائے کرکٹ اپنے معمول کی جانب رواں ہو رہی ہے اور چند بہترین ٹیموں کے درمیان معرکہ آرائی سے اعلیٰ ترین کرکٹ یعنی ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ ایک جانب جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی…

قسمت نے یاوری نہ کی، صرف ایک میچ ہار کر باہر ہو گئے: دھونی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی اور صرف ایک مقابلے میں شکست کے باوجود بھارت مایوس کن انداز میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ اسے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک شکست سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوئی اور 9 وکٹوں کی بھاری فتح فیورٹ…

آئی سی سی ”ون ڈے ٹیم آف دی ایئر“ کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اعزازات کی سالانہ تقریب سے قبل سال کے بہترین ون ڈے کھلاڑیوں پر مشتمل 'ایک روزہ ٹیم' کا بھی اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مسلسل پانچویں سال بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سونپی گئی ہے۔ 2011-12ء میں شاندار…

نیوزی لینڈ اور فتح کے درمیان کوہلی حائل، بھارت 2-0 سے فتح یاب

نیوزی لینڈ گزشتہ سال کے ہوبارٹ ٹیسٹ کی یادیں تازہ کرنا چاہتا تھا لیکن ویراٹ کوہلی اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے دونوں اننگز میں اُن کے تمام ارمانوں پر پانی ڈال دیا اور بالآخر بھارت کو 5 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کر کے سیریز 2-0 سے جتوا دی۔…

پاکستان و بھارت کی کرکٹ ٹیمیں بمقابلہ ذرائع ابلاغ

اب سے چند سال قبل جس بحران سے پاکستانی ٹیم گزر رہی تھی، عین وہی صورتحال اس وقت سرحد کے اُس پار بھارت کو درپیش ہے جو عالمی کپ 2011ء کی یادگار فتح کے بعد سے مسلسل شکستوں کے بھنور میں ہے۔ دورۂ انگلستان میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور ایک…

ایک بار پھر دھونی، بھارت اور سری لنکا مقابلہ ٹائی

اگر سوال پوچھا جائے کہ اس وقت سخت سے سخت صورتحال میں بھی مضبوط اعصاب رکھتے ہوئے میچ کو اختتام تک پہنچانے والا بہترین کھلاڑی کون سا ہے تو کئی لوگوں کی نگاہ انتخاب بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر جا پڑے گی جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا…

فولادی اعصاب کے دھونی نے بھارت کو مقابلہ جتا دیا

آسٹریلیا گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں کو شکست سے بال بال بچ گیا، لیکن اس مرتبہ مہندر سنگھ دھونی کے فولادی اعصاب کے سامنے اس کی ایک نہ چلی جنہوں نے آخری اوور میں درکار 13 رنز ابتدائی 4 گیندوں پر ہی حاصل کر کے بھارت کو سہ فریقی کامن ویلتھ…