ٹیگ محفوظات

میچ فکسنگ

عدالت نے چنئی اور راجستھان کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کی سفارش کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ این شری نواسن نے آئی پی ایل فکسنگ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) نے چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو رواں سال آئی پی ایل سے باہر…

بنگلہ دیش میں فکسنگ کا جن بوتل سے باہر، دو کھلاڑیوں اور ایک مالک پر جرم ثابت

دنیائے کرکٹ میں فکسنگ کا جن بوتل سے باہر آنے ہی والا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی 'انڈین پریمیئر لیگ' کا ہنگامہ تو ابھی جاری ہے، لیکن بنگلہ دیش میں سب کچھ کھل کر سامنے آ چکا ہے جہاں تحقیقاتی ٹریبونل نے تین کھلاڑیوں اور سب سے بڑی فرنچائز کے ایک…

رینا اور دلشان پھر سے فکسنگ ریڈار میں، آئی سی سی خاموش

انڈین پریمیئر لیگ میں جب سے سٹے بازی کا قضیہ سامنے آیا ہے، اس نے ایک کے بعد ایک تہلکہ مچایا ہے۔ جب بھی معاملے میں کوئی پیشرفت ہوئی، اک نیا اور حیران کن پہلو ضرور سامنے آیا۔ بورڈ سربراہ شری نواسن کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر آئی پی…

عالمی کپ 2011ء میں بھی فکسنگ کی کوشش؛ دہلی پولیس کے انکشافات

بھارت میں فکسنگ کا معاملہ مزید گمبھیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سٹے بازوں نے عالمی کپ 2011ء کے مقابلوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور سٹے باز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چیئرلیڈرز کو استعمال کرتے ہیں۔…

آج خود کو کرکٹر کہلواتے ہوئے شرم آتی ہے: سید کرمانی

بھارتی ٹیم تو توقعات کے برخلاف انگلش سرزمین پر فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، لیکن ادھر ہندوستان میں ہنگامہ برپا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کے تنازع، کھلاڑیوں اور عہدیداران کی گرفتاری اور روزانہ نئے ناموں کی شمولیت نے کہرام مچایا ہوا…

فکسنگ کا جن بوتل سے باہر، اشرفل کا اعتراف جرم

کئی روز تک دبی دبی سے خبریں آنے کے بعد بالآخر بنگلہ دیش میں فکسنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے، جس کا پہلا شکار بنے ہیں سابق کپتان محمد اشرفل۔ عین اس وقت پر جب فکسنگ کے معاملات پڑوسی ملک بھارت میں بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں، بنگلہ دیش…

امپائر اسد رؤف کا پتہ چل گیا، پاکستان میں موجود

کئی دنوں تک منظرعام سے غائب رہنے کے بعد بالآخر پاکستانی امپائر اسد رؤف کا پتہ چل گیا ہےاور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں۔ اسد رؤف انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ تنازع کے ابھرتے ہی شک بھری نگاہوں میں آ گئے۔…

[آج کا دن] پاکستان کرکٹ کا سیاہ ترین دن

اگر کسی ایک دن کو پاکستان کرکٹ کے لیے بدترین دن قرار دیا جائے تو وہ 2010ء کے دورۂ انگلستان کے لارڈز ٹیسٹ کا وہ دن ہوگا، جس روز یہ عقدہ کھلا کہ تین پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹے بازوں سے رقم بٹورنے کے لیے جان بوجھ کر نو بالز پھینکیں۔ لیکن یہ صرف…

[آج کا دن] اک تاریخی فتح یا ……؟

اسے انگلستان کی تاریخی فتح کہا جائے یا پھر کچھ اور؟ اک ایسا مقابلہ جسے پہلے پہل تو کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں شمار کیا گیا اور انگلستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے کپتان زبردست تعریف کے مستحق ٹھیرے، لیکن جب اصل عقدہ کھلا…

ہنسی کرونیے معاملے نے نیا رخ لے لیا، ایک گواہ بیان سے مکر گیا

میچ فکسنگ کے جس قضیے نے سب سے زیادہ شہرت پائی وہ جنوبی افریقہ کے ہنسی کرونیے کا معاملہ تھا، جس نے نہ صرف جنوبی افریقہ بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو سخت صدمے سے دوچار کیا تھا۔ گو کہ کرونیے تو تاحیات پابندی کے کچھ عرصے بعد ایک پراسرار حادثے…