ٹیگ محفوظات

محمد طلحہ

پاک-آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ: کمزور ترین باؤلنگ کے ساتھ 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا ہے، جس میں یونس خان کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو تو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض اور سعید اجمل کی عدم موجودگی میں باؤلنگ…

کیا ٹیم کا انتخاب واقعی اتنا برا ہوا ہے؟

بالآخر اظہر خان کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیموں کا اعلان کر ہی دیا جس میں چند کھلاڑی ٹیم میں واپس آئے اور کچھ کو باہر کی راہ لینا پڑی، جو کوئی نئی بات نہيں لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی ایک ہنگامہ…

سری لنکا کے تمام منفی حربے ناکام، پاکستان کی تاریخی جیت

چار دنوں تک بیزاری کی آخری حدوں کو چھونے والا مقابلہ پانچویں دن یقین کی آخری حدوں تک اعصاب شکن مرحلے میں داخل ہوجائے گا؟ یہ خود پاکستان اور سری لنکا کے تصور میں نہ ہوگا لیکن پاکستان نے ثابت کیا کہ جب وہ فتح کی ٹھان لے تو کوئی منفی حربہ اور

اب فیصلے کا وقت ہے!!

جب دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ایک ہی سیشن میں پانچ وکٹیں گنوائیں، تو درحقیقت انہی دو گھنٹوں میں اس امر کا بھی فیصلہ ہوگیا کہ سیریز پاکستان نہیں جیتے گا۔ 2011ء میں انگلستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد آج تک سیریز جیتنے سے محروم پاکستان کو…

جسے کپتان چاہے۔۔۔!!

پاکستانی ٹیم کی یہ بدقسمتی ہے کہ دیگر بڑی ٹیموں کے برعکس گرین شرٹس کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں جبکہ دو سیریزوں کے دوران وقفہ اتنا طویل ہوجاتا ہے کہ پچھلی ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے والے شائقین حتیٰ کہ سلیکٹرز اور…

پاک-لنکا پہلا ٹیسٹ: تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جارحانہ اپروچ کی ضرورت

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کل سال 2013ء کے آخری دن یعنی 31 دسمبر سے ابوظہبی کے شیخ زاید زاید اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میدان پر اب تک صرف 4 ٹیسٹ مقابلے کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو کسی نتیجے تک پہنچے بغیر…

پاک-لنکا ٹیسٹ سیریز، چار اسپیشلسٹ کھلاڑی امارات روانہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مکمل سیریز کا دوسرا یعنی ایک روزہ مرحلہ آج اپنے اختتام کو پہنچے گا جب دونوں ٹیمیں پانچویں و آخری ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی طویل طرز کی کرکٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو جائے گا۔ پاک-لنکا پہلے ٹیسٹ…

پاک-لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، حفیظ اور گل کی واپسی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز میں رنز کے انبار لگا دینے والے محمد حفیظ اور حریف بلے بازوں پر قہر ڈھانے والے عمر گل کو واپس بلالیا گیا ہے۔…

حقیقی رفتار کا حامل محمد طلحہ واپسی کا منتظر!

ہرارے ٹیسٹ میں راحت علی نے اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ ضرور انجام دیا مگر مجموعی طور پر پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ ان دنوں کافی کمزور ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم سینئر ترین باؤلر عمر گل اپنے زخموں کی نگہداشت کررہا ہے تو طویل قامت…

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ و محدود اوورز کے دستوں کا اعلان، وہاب ریاض بدستور باہر

اسپاٹ فکسنگ معاملے کے حوالے سے فوجداری مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا مستقبل بالکل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ایک تیز گیند وہاب ریاض اور دوسرا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کے…