ٹیگ محفوظات

پاکستان سری لنکا 2011ء

وسیم اکرم جز وقتی باؤلنگ کوچ بننے کو تیار

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ جز وقتی حیثیت میں پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن سکتے ہیں، اور ملک کے لیے ہر قسم کی خدمات دینے کو تیار ہیں البتہ اہل خانہ کی ذمہ داری کے باعث کل وقتی کام نہیں کر سکتے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال…

پاکستان سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا: عمر اکمل

محاذ پر موجود دستے کے پیچھے رہ جانے والے سپاہی عمر اکمل پاک-سری لنکا سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم سے اچھی کارکردگی اور فتح کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ شعلہ فشاں بلے باز کا کہنا ہے کہ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سخت مقابلہ کی توقع…

پاک-سری لنکا معرکہ: سعید اجمل کا کردار فیصلہ کن ہوگا: اقبال قاسم

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سال کی اہم ترین سیریز کا آغاز کل ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے ذریعے ہو رہا ہے۔ برصغیر کے دو اہم ممالک کو عالمی درجہ بندی میں اہم پوزیشن کے لیے معرکہ آرائی کرتے دیکھنا جہاں ایک جانب شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک…

بڑی اننگز کھیلنا سیکھو اور خود غرضی بند کرو؛ عبوری کوچ محسن خان کی عمر اکمل پر کڑی تنقید

پاکستان کے عبوری کوچ محسن حسن خان نے نوجوان بلے باز عمر اکمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود غرضانہ رویہ چھوڑیں اور ٹیم کے لیے کھیلنے کی کوشش کریں نیز مقامی کرکٹ کھیل کر اپنی بلے بازی کو بہتر بنائیں۔ نوجوان بلے باز عمر…

پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز: عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز منگل سے ابوظہبی میں ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ یعنی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ سری لنکا اس وقت 103 ریٹنگ…

پاکستانی ٹیم عرب امارات روانہ، کوچ و کپتان پرامید

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کھیلنے کے لیے مصباح الحق کی قیادت میں سنیچر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ماہ کے عرصے میں تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس…

ایرنگا زخمی ہوگئے، پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

سری لنکا کے نوجوان و باصلاحیت گیند باز شامنڈا ایرنگا زخمی ہو جانے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر کوسالا کولاسیکرا کو طلب کر لیا گیا ہے، جنہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا کوئي تجربہ نہیں ہے گو…

پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے: جیفری بائيکاٹ

انگلستان کے سابق بلے باز اور معروف کمنٹیٹر و تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے لیے تمام 10 وکٹیں حاصل کرنا مشکل ہوگا، کیونکہ وہ مرلی دھرن اور لاستھ مالنگا کے جانے کے بعد اُن کی گیند بازی میں دم خم…

پاکستان ڈی آر ایس کے لیے اسپانسر حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کا خیر مقدم کیا اور اب اس نے نظام کے اطلاق کے لیے اسپانسر حاصل کر کے ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کرک نامہ کو بتایا ہے کہ…

پاک-سری لنکا سیریز میں فیلڈنگ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی؛ محسن خان کی خصوصی گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کی اہم اور مشکل ترین سیریز کھیلنے کے لیے 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو رہی ہے جہاں اس کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔ وقار یونس کے استعفے کے بعد نئے عبوری کوچ محسن حسن خان کی زیر نگرانی پاکستان کی یہ پہلی…