ٹیگ محفوظات

پاکستان ویسٹ انڈیز 2016ء

مبارک باد... لیکن کس بات پر؟

پاکستان کے 400 ویں ٹیسٹ اور ایشیا میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی قوم کو مبارک ہو۔ اظہر علی کی ٹرپل سنچری اور یاسر شاہ کی تیز ترین سو وکٹوں پر بھی کرکٹ کے دیوانوں کو مبارک ہو۔ مصباح الحق کی بحثیت کپتان 23ویں…

پہلی اننگز کے شیر، دوسری اننگز میں ڈھیر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے بارے میں شروع میں یہی سمجھا جا رہا تھا کہ یہ بے جوڑ مقابلہ ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں شامل پاکستان ویسٹ انڈیز کو کچل کر رکھ دے گا۔ خاص طور پر پہلے بلے…

ریکارڈ توڑ، ریکارڈ ساز یاسر شاہ، تیز ترین 100 وکٹیں

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی میں جاری تاریخی ٹیسٹ مقابلے میں اپنا 100 واں شکار کرلیا ہے اور یوں وہ سب سے کم مقابلوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ یاسر شاہ کا 17 واں میچ ہے جس…

قوم ناکامیوں کے بجائے کامیابیوں سے یاد رکھے، اظہر علی

حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان کے ساتھ نام آنا اظہر علی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے کے بعد 31 سالہ اظہر علی کہتے ہیں کہ مجھے 14 سال پہلے کا وہ دن بھی یاد ہے جب انضمام الحق…

اظہر علی 'ٹرپل سنچری کلب' میں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ تو ویسے ہی تاریخی تھا لیکن اظہر علی کی یادگار ٹرپل سنچری نے اس کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ قومی تاریخ کے 400 ویں ٹیسٹ میں اظہر علی کی اننگز نے جہاں پاکستان کو 579 رنز کے مضبوط مقام تک پہنچایا ہے، وہیں ان…

پاکستان، 400 ناٹ آؤٹ!

بالآخر وہ دن، وہ لمحہ آن پہنچا جس کا کافی عرصے سے پاکستان کے کرکٹ شائقین کو انتظار تھا۔ پاکستان یہ جدت سب سے پہلے اختیار کرنا چاہتا تھا لیکن سری لنکا کے انکار کی وجہ سے تاريخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ پاکستان نہیں کروا سکا۔ یہ اعزاز پچھلے…

’’گلابو‘‘کیا گل کھلائے گی؟؟

انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصہ تک ’’سرخ و سفید‘‘ گیند کے استعمال کے بعد جب ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لانے کی خاطر پانچ روزہ میچز کو ڈے اینڈ نائٹ کرنے کی تجویز سامنے آئی تو سب سے بڑا مسئلہ گیند کا رنگ تھا۔ ابتدائی طور پر تجرباتی طور پر نارنجی (اورنج)…

"گلابی ٹیسٹ" کے لیے دستہ، بابر اور نواز شامل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلوں میں میدان مارنے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری مرحلے کے لیے بھی دستے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک روزہ 'کلین سویپ' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دو کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد نواز کو پہلی بار…

درجہ بندی میں پاکستان کی ترقی ہو ہی گئی

متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو صرف کلین سویپ شکست ہی نہیں دی بلکہ ایک روزہ کی درجہ بندی میں بھی پچھاڑ دیا ہے۔ پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے اور ویسٹ انڈیز پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرلی ہے جو…

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچواں 'کلین سویپ'

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ون ڈے مقابلوں کی سیریز مکمل طور پر میزبان پاکستان کے نام رہی۔ عالمی درجہ بندی میں شدید زوال کی شکار ٹیم کے لیے تین-صفر کی واضح برتری سے کامیابی پاکستان کے لیے کسی غیبی مدد…