ٹیگ محفوظات

پاکستان ویسٹ انڈیز 2016ء

بابر اعظم کی تاریخی اننگز، ریکارڈز کے انبار

چند دنوں بعد اپنی 22 ویں سالگرہ منانے والے بابر اعظم نے تو کمال ہی کردیا ہے۔ اس نوعمری میں بابر نے مسلسل تیسرے ایک روزہ میں سنچری بنا کر اپنا نام ظہیر عباس اور سعید انور جیسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں لکھوا لیا ہے۔ وہ ملکی تاریخ میں یہ…

انوکھا اعزاز اظہر علی کے نام

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس میں ابتدائی دو جوڑیوں کی شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس میچ کی خاص بات، کپتان اظہر علی کی سنچری ہے۔ یہ…

تیسرا ون ڈے: پاکستان ورلڈ کپ کی جانب قدم بڑھاتا ہوا

پاکستان ٹیسٹ میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے لیکن محدود طرز کی کرکٹ میں ان کی درجہ بندی شرمناک زوال کو چھو رہی ہے۔ البتہ گزشتہ چند ماہ سے لگتا ہے کہ پاکستان کھویا ہوا کرشمہ حاصل کر رہا ہے۔ اس نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں دومرتبہ کے عالمی…

اظہر علی کا کیا ہوگا؟

انگلستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان تک ہر دن ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اظہر علی کی کپتانی اب گئی کہ تب گئی۔ لیکن کسی نہ کسی طرح ان کی قیادت تو بچ گئی ہے لیکن میدان میں اظہر کا کیا حال ہے، یہ سب پر عیاں…

شعیب ملک کا "دوسرا جنم"

شعیب ملک پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز پچھلی صدی میں کیا تھا۔ یہ اکتوبر ہی کا مہینہ تھا، حریف بھی ویسٹ انڈیز تھا اور میدان بھی شارجہ کا، جب 1999ء میں شعیب ملک نے اپنے بین الاقوامی کیریئر…

بابر اعظم ایک اور سنچری کے ساتھ تاریخی لمحے کے قریب

پاک-ویسٹ انڈیز دوسرا مقابلہ بھی اب تک سیریز کے دیگر میچز کی طرح ہی تھا۔ بابر اعظم کی سنچری، شعیب ملک اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ اننگز، باؤلرز کی عمدہ کارکردگی اور پاکستان کی یکطرفہ کامیابی۔ لیکن اس مقابلے کے ساتھ ہی بابر اعظم ایک تاریخی…

نوجوانوں نے ہی ویسٹ انڈیز کا کام تمام کردیا

بابر اعظم کی اولین ایک روزہ سنچری اور محمد نواز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ایک روزہ باآسانی 111 رنز سے جیت لیا۔ یعنی ایک تو ون ڈے میں کامیابی، دوسرا بڑے فرق سے اور تیسری اور سب سے اہم بات کہ نوجوان اور نئے…

پاک-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تاریخ

رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل تک پہنچنے والے انگلستان کو شکست دینے کے بعد اب پاکستان کا مقابلہ عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ہونے جا رہا ہے۔ انگلستان کے خلاف تو امتحان صرف ایک ٹی ٹوئنٹی تک محدود ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر 'کالی…

قصوروار اظہر علی نہیں، ڈومیسٹک کرکٹ اور بیٹنگ لائن ہے

ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ 2009ء میں چیمپئنز ٹرافی اور 2011ء کے عالمی کپ مں سیمی فائنل مقابلوں تک رسائی کے بعد سے اب تک سوائے چند ایک فتوحات کے پاکستان کے دامن میں کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں ہے۔ اس کی…

شاہد آفریدی کو الوداعی مقابلہ نہیں ملے گا

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کو کم از کم پاک-ویسٹ انڈیز سیریز میں تو الوداعی مقابلہ کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ میں 'الوداعی مقابلے' کی گونج آنے کے بعد شاہد آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس کی تصدیق بھی کی اور…