ٹیگ محفوظات

عالمی درجہ بندی

گھر کے شیر بلی بن گئے؛ کیا بھارت حقیقی عالمی نمبر ون ہے؟

ان کروڑوں شائقین نے جنہوں نے بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو ، جسے دنیا کی مضبوط ترین لائن اپ گردانا جاتا ہے، انگلستان کے خلاف بکھرتے ہوئے دیکھا اُن کے لیے یہ تسلیم کرنا اب کچھ مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم ہے۔…

عالمی درجہ بندی؛ ٹراٹ اور اینڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور جیمز اینڈرسن اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے کے بعد آئی سی سی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں دوسری پوزیشنوں پر قابض ہو گئے ہیں۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے…

عالمی درجہ بندی؛ انگلستان کی نظریں نمبر ایک پوزیشن پر

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کی سرفہرست پوزیشن کو انگلستان سے خطرات لاحق ہے جو سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21…

ایک روزہ عالمی درجہ بندی؛ سوان سرفہرست باؤلر

انگلستان کے آف اسپنر گریم سوان ایک روزہ کرکٹ کے باؤلرز کی درجہ بندی میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ 32 سالہ سوان کے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے پہلی مرتبہ نمبر ون پوزیشن ہتھیانے کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری…

عالمی درجہ بندی؛ لکشمن اور ایشانت سرفہرست 10 میں شامل

بھارت کے مرد بحران وی وی ایس لکشمن گو کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن انہی دونوں اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی کے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں دوبارہ واپس آ گئے ہیں۔…

سری لنکا کی نظریں ایک روزہ عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

سری لنکا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کر سکتا ہے اگر وہ انگلستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے۔ اس وقت انگلستان سری لنکا سیریز دو مقابلوں کے بعد…

عالمی درجہ بندی؛ ٹنڈولکر سرفہرست بلے باز کے اعزاز سے محروم

دورۂ ویسٹ انڈیز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سچن ٹنڈولکر کو مہنگا پڑ گیا، اور انہیں عدم شرکت کی وجہ سے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں سب…

کرس ٹریملٹ دنیا کے دس بہترین باؤلرز میں شامل

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ٹریملٹ کیریئر میں پہلی بار دنیا کے 10 بہترین باؤلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سرے سے تعلق…

انگلستان عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن کی طرف گامزن

سری لنکا کے خلاف انگلستان کی حیران کن و شاندار فتح نے اسے ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچا دیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں، جس میں نتیجہ نکلنے کی کوئی امید نہ تھی، انگلش باؤلرز نے…

انگلستان کی نظریں عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

انگلستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ بھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔ کارڈف میں سری لنکا کے خلاف آج (جمعرات کو) شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلستان کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو…