ٹیگ محفوظات

روس ٹیلر

روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

یہ 9 مارچ 2011ء کا دن تھا۔ پاکستان جو ورلڈ کپ 2011ء میں اپنے تینوں ابتدائی میچز جیتنے کے بعد ہواؤں میں اُڑ رہا تھا، اب نیوزی لینڈ کے مقابل تھا۔ اس اہم مقابلے کے 13 ویں اوور میں جب عمر گل نے جیمی ہاؤ کو ایل بی ڈبلیو کیا تو میدان میں اترے

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی بھی جیت گیا، ویسٹ انڈیز پھر ناکام

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 12 رنز سے جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ چند روز قبل ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز اس عزم کے ساتھ میدان میں آیا تھا کہ وہ اس کا بدلہ ٹی…

جو جیتا وہ سکندر، فتح نے جنوبی افریقہ کی خامیوں کو چھپا دیا

جنوبی افریقہ پاکستان کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوتے ہوتے بچ گیا اور ڈیل اسٹین نے بلاشبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا بہترین اوور پھینک کر پروٹیز کو یقینی شکست سے بچایا۔ اس کے باوجود نہ صرف شکست خوردہ نیوزی لینڈ بلکہ فاتح جنوبی افریقہ کو…

نیوزی لینڈ اور فتح کی راہ میں ڈیل اسٹین حائل، جنوبی افریقہ 2 رنز سے فاتح

ڈیل اسٹین نے آج عالمی سطح پر ثابت کیا کہ وہ ہر طرز کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین باؤلر ہیں اور اس وقت جب جنوبی افریقہ کا کوئی باؤلر نیوزی لینڈ کے رنز کے سامنے بند نہیں باندھ پا رہا تھا، اسٹین نے آخری اوور میں صرف 7 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے…

نیوزی لینڈ 4، بھارت 0

نیوزی لینڈ نے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تقریباً اسی طرح بھارت کو شکست دی، جس طرح گزشتہ مقابلوں میں دے کر سیریز اپنے نام کی تھی اور پانچواں و آخری ون ڈے بھی جیت کر سیریز میں فتح کا مارجن چار-صفر کردیا۔ جب ٹیم انڈیا دورے کے…

بھارت نیوزی لینڈ سے بھی ہار گیا، بیرون ملک شکستوں کا سلسلہ دراز

بھارت کو دورۂ نیوزی لینڈ میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے ون ڈے مقابلے میں شکست کے ساتھ ہی تین-صفر کے واضح مارجن سے سیریز گنوا بیٹھا ہے۔ 2013ء کے وسط میں جب بھارت نے ناقابل یقین انداز میں…

نیوزی لینڈ تیسرا ٹیسٹ باآسانی جیت گیا، طویل عرصے بعد سیریز کامیابی

نیوزی لینڈ طویل عرصے کے بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر بالادستی حاصل کرکے بالآخر ظفر مند ٹھہرا۔ سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرا مقابلہ جیت کر نیوزی لینڈ نے تقریباً 8 سال بعد کسی قابل ذکر حریف کے خلاف سیریز جیتی ہے۔ آخری…

قسمت ہر روز ساتھ نہیں دیتی، ویسٹ انڈیز اننگز سے ہار گیا

نیوزی لینڈ نے جامع کارکردگی کے ذریعے دوسرا ٹیسٹ جیت کر ویسٹ انڈیز کو جواب دیا ہے کہ 'قسمت روز روز ساتھ نہیں دیتی'۔ چند روز قبل ڈنیڈن میں بارش کی وجہ سے یقینی فتح سے محروم ہونے والے نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں ٹرینٹ بولٹ کی بجلی کی طرح کوندتی…

ڈنیڈن ٹیسٹ ڈرا، بارش ویسٹ انڈیز کے لیے نجات دہندہ، نیوزی لینڈ سر پیٹتا رہ گیا

کہاوت ہے کہ 'قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے' اور ڈنیڈن میں ویسٹ انڈیز پر یہ قول بالکل صادق آیا۔ پہلی اننگز میں 396 رنز کے خسارے کے بعد فالو آن کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈیز نے دوسری باری میں ڈیرن براوو کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 507 رنز…

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور "بنگلہ واش"

تین سال قبل جب نیوزی لینڈ دنیائے کرکٹ کی "کمزور ترین ٹیم" کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلا تھا تو چار-صفر کی ناقابل یقین شکست کا بہانہ یہ بنایا گیا کہ ہم نے بھرپور تیاری نہیں کی تھی لیکن اس مرتبہ جبکہ نیوزی لینڈ نے دورۂ بنگلہ دیش سے قبل سری…