ٹیگ محفوظات

اسٹورٹ براڈ

[سالنامہ 2013ء] سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی

2013ء ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے ایک مصروف سال رہا اور ٹیسٹ کھیلنے والے تمام ہی ممالک نے اس سال طویل ترین طرز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمایا، جن میں سب سے نمایاں روایتی حریف آسٹریلیا و انگلستان کے مابین کھیلی گئی دو پے در پے ایشیز سیریز تھیں جن میں…

وکٹ نہ چھوڑنے پر کوئی شرمندگی نہیں، آسٹریلوی اپنے گریبان میں جھانکیں: اسٹورٹ براڈ

دنیائے کرکٹ کی سب سے پرانی 'دشمنی' اس سال ایک نیا موڑ لے گی۔ جوں جوں نومبر قریب آ رہا ہے، لفظی جنگ میں تیزی آتی جا رہی ہے اور اس مرتبہ مقابلہ ہے اسٹورٹ براڈ اور آسٹریلیا کے تماشائیوں کا! معاملہ دراصل یہ ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں ہونے…

انگلستان دیرینہ خواب پورا کرنے اور آسٹریلیا براڈ کو رلانے کا خواہشمند

انگلستان کی کرکٹ ٹیم ایک صدی سے بھی زیادہ پرانے خواب کی تعبیر کے لیے آج آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگئی۔ یعنی مسلسل چار مرتبہ ایشیز سیریز جیتنا۔ انگلستان نے مسلسل چار مرتبہ ایشیز سیریز جیتنے کا کارنامہ آخری مرتبہ 1890ء میں انجام دیا…

ڈی آر ایس قانون میں تبدیلی، 80 اوورز کے بعد ریویوز کی تعداد دوبارہ 2 کردی جائے گی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ مقابلوں میں امپائروں کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق 80 اوورز کی تکمیل پر دونوں ٹیموں کو امپائر کے فیصلے کے خلاف 2 مزید ریویوز دیے جائیں گے۔ فی الوقت ڈی…

اوول کی پچ پر پیشاب کرنے والے انگلش کھلاڑی شرمندہ

ایشیز سیریز جیتنے کے بعد انگلش کھلاڑیوں کی جانب سے اوول کی پچ پر پیشاب کرنے کے واقعے نے کرکٹ حلقوں میں سخت اضطراب پیدا کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کھلاڑیوں نے اس نامناسب حرکت پر معذرت طلب کی ہے۔ آسٹریلیا کے چند صحافیوں نے انکشاف…

انگلش سرزمین اور ایک اور تنازع

انگلش سرزمین پر کوئی سیریز ہو اور اس میں کوئی تنازع جنم نہ لے؟ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ ابھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں سے این بیل کے رن آؤٹ والا معاملہ ہی محو نہیں ہوا کہ آج ٹرینٹ برج میں اسٹورٹ براڈ کے متنازع آؤٹ بلکہ ناٹ آؤٹ نے تنازعات کی تاریخ…

لارڈز نیوزی لینڈ کے لیے ڈراؤنا خواب، انگلستان کی شاندار فتح

تین دن تک نیوزی لینڈ کی گرفت میں رہنے والا مقابلہ یوں ایک سیشن میں ہاتھ سے نکلے گا، یہ بلیک کیپس باؤلرز کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔ جب چوتھے روز نیوزی لینڈ کے بلے باز 239 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اترے تو لارڈز کی تاریخی گیلری…

بارش نے نیوزی لینڈ کو شکست سے بچا لیا، سیریز بدستور برابر

پہلی اننگز میں 465 رنز کی مار پڑنے اور پھر فالو آن کا شکار ہونے کا بعد کس کو امید ہوگی کہ نیوزی لینڈ انگلستان کے ہاتھوں بچ پائے گا؟لیکن ویلنگٹن میں وہ قسمت کا دھنی نکلا جہاں چوتھے اور پانچویں دن کی بارش نے اسے شکست اور سیریز میں خسارے میں…

دورہ نیوزی لینڈ کا دھماکے دار آغاز؛ پہلے ٹی20 میں انگلستان کی فتح

آکلینڈ کا ایڈن گارڈن ہو، میدان کی باؤنڈریز چھوٹی ہوں بلے بازی کے لیے سازگار پچ ہو، اور ٹوئنٹی 20 مقابلہ ہو تو کون بدنصیب کھلاڑی اپنی بلے بازی کے جوہر دکھانے کے لیے ایسے موقع کو ہاتھ سے جانے دے گا؟ دورہ بھارت میں شکستوں کا سامنا کرنے والی…

ہیڈنگلے ٹیسٹ فیصلہ کن نہ بن سکا، بارش کے باعث بے نتیجہ

بارش نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں بالادست پوزیشن حاصل کرنے سے تو روک دیا، لیکن بہرحال اسے ناقابل شکست برتری ضرور حاصل ہو گئی ہے۔ ہیڈنگلے میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ متعدد بار بارش کی نذر ہو جانے کے بعد فیصلہ کن مرحلے تک نہ پہنچ پایا گو کہ آخری…