ٹیگ محفوظات

سنیل گاوسکر

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں سے نہ الجھیں، سنیل گاوسکر کی نصیحت

آسٹریلیا پہنچتے ہی محض دو مقابلوں میں بھارت کے تمام کس بل نکل گئے ہیں۔ اوپنر فلپ ہیوز کی موت کے بعد غمزدہ آسٹریلیا کو بھی نہ جھکا سکا اور برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی غلبہ پانے کے بعد بازی گنوا دی۔ یہی وجہ ہے کہ سابق کپتان سنیل…

مشکوک باؤلرز کو میدان میں فوری طور پر روکا جائے: سنیل گاوسکر کا مطالبہ

بھارت میں کرکٹ معاملات میں آج بھی بااثر شخصیت اور سابق کپتان سنیل گاوسکر کہتے ہیں کہ میدان میں موجود امپائروں کو بااختیار بنایا جائے کہ وہ مشتبہ باؤلنگ ایکشن کے حامل گیندبازوں کو فوری طور پر روک سکیں تاکہ وہ اپنی کارکردگی کے ذریعے میچ کے…

زر تلافی کا مطالبہ اور موجودہ حیثیت کی وضاحت، سنیل گاوسکر عدالت پہنچ گئے

بھارت کے سابق کپتان اور بورڈ کے موجودہ عہدیدار سنیل گاوسکر نے واجبات کی ادائیگی کے لیے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کرلیا اور استدعا کی ہے کہ وہ بی سی سی آئی میں ان کی موجودہ حیثیت کو بھی واضح کرے۔ عدالت نے انڈین پریمیئر لیگ…

گاوسکر بورڈ سربراہ مقرر، چنئی اور راجستھان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت

انڈین پریمیئر لیگ 2014ء کے معاملات سنبھالنے کے لیے بھارت کی عدالت نے سابق کپتان سنیل گاوسکر کو کرکٹ بورڈ کا عبوری سربراہ مقرر کردیا ہے جبکہ چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ آئی پی ایل فکسنگ…

عدالت نے چنئی اور راجستھان کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کی سفارش کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ این شری نواسن نے آئی پی ایل فکسنگ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ) نے چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کو رواں سال آئی پی ایل سے باہر…

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع نہ دیے جانے پر گاوسکر کی ٹیم انتظامیہ پر کڑی تنقید

بھارت کے لیے ایشیا کپ 2014ء بہت مایوس کن ٹورنامنٹ رہا۔ اسے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف اہم مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایسا نہیں ہے کہ وہ چاروں شانے چت ہوا بلکہ دونوں مقابلے حد درجہ سنسنی خیز تھے، جیسا کہ شکست کے مارجن ہی سے…

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

[آج کا دن] پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز جیت

سچن تنڈولکر اور انضمام الحق کے درمیان سب سے بڑا فرق کیا ہے؟ جی ہاں، فتح گر سنچریوں کا تناسب۔ سچن تنڈولکر کے ٹیسٹ کیریئر کی 51 میں سے 31 سنچریاں ایسی تھیں جو بھارت کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں بلکہ 11 میں تو ہندوستان کو شکست کا سامنا تک کرنا…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 21

قارئین کے سوالوں کے جوابات کا سلسلہ اب 21 ویں قسط تک پہنچ چکا ہے، اگر آپ بھی کرکٹ کے حوالے سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو اس صفحے پر موجودہ سادہ سا فارم پر کیجیے اور ہم اگلی قسط میں آپ کو اس سوال کا جواب دینے کی بھرپور کوشش کریں۔ فی الحال…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 17

کرک نامہ کے قارئین کو میری جانب سے رمضان کی ساعتیں مبارک ہوں۔ چند ناگزیر مسائل کی وجہ سے میں چند روز کے لیے رخصت پر تھا۔ اس حوالے سے متعدد قارئین کے خطوط بھی ملے جنہوں نے ہفتہ وار سلسلہ شایع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، ان سے تہہ دل سے…