ٹیگ محفوظات

ویراٹ کوہلی

چیمپئنز ٹرافی: 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان، مصباح بھی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کیا ہے، جس میں اکثریت فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلستان کے کھلاڑیوں کی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان…

بھارت نے لنکا ڈھا دی، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں

تمام تر خدشات کے باوجود بھارت نے جس طرح جامع کارکردگی دکھا کر ماہرین کو حیران کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ حیرانی انتہائی یکطرفہ سیمی فائنل مقابلوں کو دیکھ کر ہوئی ہے۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقہ میزبان انگلستان کے ہاتھوں بری طرح مات کھا گیا،…

[ریکارڈز] سب سے کم اننگز میں 4 ہزار رنز

بھارت کے نوجوان بلے باز ویراٹ کوہلی رانچی کے جھاڑکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہونے والے اولین بین الاقوامی مقابلے میں نہ صرف مردِ میدان قرار پائے بلکہ انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر کا ایک اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔ وہ محض 96 میچز میں 4…

زبردست فتح کے ساتھ بھارت نمبر ون

مہندر سنگھ دھونی کا آبائی شہر رانچی بھارت کے لیے مسرت کا اک نیا پیغام لے کر آیا ہے، جہاں بھارت نے تیسرا ایک روزہ جیت کر نہ صرف سیریز میں 2-1 کی برتری لے لی، بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ لگتا…

دھونی کے بعد بھارت کا نیا کپتان کون؟

انگلستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کے ساتھ ہی وہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جس کا خدشہ تھا، یعنی مہندر سنگھ دھونی کی قیادت پر چہار سو انگلیاں اٹھنے لگی ہیں۔ ڈوبتی کشتی میں سے تو اب وہ سوار بھی اترنے لگے ہیں، جنہیں تیرنا نہیں آتا اور وہ تمام با اثر…

بھارتی بورڈ سچن کو 100 سنچریاں بنانے پر خصوصی اعزاز دے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ ایوارڈز میں بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں جڑنے کا کارنامہ انجام دینے پر سچن تنڈولکر اور 2011-12ء میں بھارت کے سرفہرست بین الاقوامی کرکٹر بننے پر ویراٹ کوہلی کو پولی امریگر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔یہ تقریب 21…

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء ”ٹیم آف دی ٹورنامنٹ“ کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے اختتام کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں تقریباً نصف ٹیم فائنل کھیلنے والے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کے سعید…

پاکستان کی بدترین کارکردگی، بھارت کی امیدیں برقرار

بھارت نے روایتی حریف پاکستان کے خلاف 8 وکٹوں کی شاندار فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کی امیدوں کے چراغ دوبارہ روشن کر لیے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کے لیے ضروری تھا کہ وہ پاکستان کو اس مقابلے میں ہرائے کیونکہ اس…

ناقص فیلڈنگ مہنگی پڑ گئی، افغانستان تجربہ کار بھارت کو زیر نہ کر سکا

افغانستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں اپنے پہلے ہی معرکے میں ناقص فیلڈنگ کا خمیازہ میچ گنوانے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ بھلا خود ہی سوچئے کہ یووراج سنگھ، ویراٹ کوہلی اور سریش رینا جیسے جانے مانے بلے بازوں کو اننگز کے ابتدائی مرحلے ہی میں کیچ…

کامران اکمل کی کرشماتی اننگز، پاکستان نے وارم اپ میں بھارت کو زیر کر لیا

پاکستان نے غیر متوقع طور پر ایک بہت بڑے ہدف کا تعاقب کر کے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء سے قبل بھرپور اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ مضبوط بیٹنگ لائن اپ کا حامل بھارت اسکور بورڈ پر 185 رنز کا مجموعہ اکٹھا کرنے کے باوجود…