ٹیگ محفوظات

ویسٹ انڈیز آسٹریلیا 2012ء

آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو کچل کر عالمی نمبر تین بن گیا

محدود اوورز کی سیریز میں بہت ہی شاندار کارکردگی کے مظاہرے کے بعد طویل طرز کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز سے جیسی توقعات وابستہ تھیں، بدقسمی سے وہ پوری نہ ہو سکیں اور وہ روسیو، ڈومینکا کے خوبصورت اسٹیڈیم ونڈسر پارک میں کھیلے گئے تیسرے و آخری ٹیسٹ…

بارش جیت گئی، ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ

بارش نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان زبردست مقابلے کے امکانات کا خاتمہ کر دیا اور دوسرا ٹیسٹ کئی نشیب و فراز لینے کے بعد بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکا۔ یوں آسٹریلیا کو نہ صرف سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ 'فرینک…

[ریکارڈز] پہلی اننگز میں ڈکلیئریشن کے باوجود شکست کھانے والی بدقسمت ٹیمیں

آسٹریلیا کے جاری دورۂ ویسٹ انڈیز میں اب تک بہت ہی زبردست معرکہ آرائی دیکھنے میں آئی ہے۔ آسٹریلیا کی قوت کااندازہ دنیا کی تمام کرکٹ ٹیموں کو بخوبی ہے لیکن جس جرات و بہادری کے ساتھ ویسٹ انڈیز اس کا سامنا کر رہا ہے اس نے سیریز کو بہت ہی دلچسپ…

سنسنی خیز معرکہ آرائی، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ 3 وکٹوں سے جیت گیا

تین روز تک ویسٹ انڈیز کے حق میں جھکا رہنے والا مقابلہ صرف ایک سیشن میں پلٹا کھا جائے گا، اس کا تصور تو میزبان ٹیم نے بھی نہیں کیا ہوگا لیکن یہ آسٹریلیا کی ہمت اور کپتان کے جراتمندانہ فیصلوں کا نتیجہ رہا کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے خسارے،…

اسمتھ کی شعلہ فشاں اننگز، آسٹریلیا ہار گیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر

ڈیوین اسمتھ کی شاندار بیٹنگ اور بعد ازاں فیڈل ایڈورڈز اور مارلون سیموئلز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نےآسٹریلیا کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرا کر سیریز 1-1 سےبرابر کر دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مایوس کن شکست کے بعد دونوں ٹیمیں اس مرتبہ برج…

واٹسن اور ہسی نے پولارڈ کی اننگز کو بجھا دیا، آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت گیا

ایک روزہ سیریز میں سخت معرکہ آرائی کے بعد مختصر ترین طرز کی کرکٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز پر اپنی برتری ثابت کر دکھائی اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ شین واٹسن اور مائیکل ہسی کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کے سامنے…

ڈیرن سیمی کی جراتمندانہ اننگز رائیگاں، سیریز برابر ہو گئی

17 سال بعد آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز میں شکست دینے کا خواب پورا نہ ہو سکا اور کپتان ڈیرن سیمی کی 84 رنز کی جرات مندانہ اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی۔ یوں ایک یادگار سیریز 2-2 سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوئی، ایک ایسا نتیجہ…

چھکوں کی بارش میں ویسٹ انڈیز فتح یاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

کیرون پولارڈ کی زندگی کی یادگار ترین اننگز اور بعد ازاں ویسٹ انڈین گیند بازوں اور فیلڈروں کی نپی تلی گیند بازی اور پھرتیلی کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کو حیران کن طور پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی ہے۔ گروس آئی…

سخت معرکہ آرائی کے بعد آسٹریلیا-ویسٹ انڈیز مقابلہ ٹائی

ویسٹ انڈیز کے لوئر مڈل آرڈر نے عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں تقریباً برتری حاصل کر لی تھی لیکن بدقسمتی سے کپتان ڈیرن سیمی اس وقت رن آؤٹ ہو گئے جب فتح کے لیے تین گیندوں پر محض ایک رن درکار تھا، یوں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے…

پولارڈ کے چھکوں نے آسٹریلیا کو زیر کر لیا

کیرون پولارڈ کے بلند و بالا چھکوں اور آسٹریلوی بلے بازوں کی مسلسل دوسرے مقابلے میں ناکامی کے باعث ویسٹ انڈیز پانچ سال کے طویل عرصے بعد کسی ایک روزہ مقابلے میں عالمی نمبر ایک کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا۔ اس یادگار فتح میں باؤلرز کی عمدہ…