ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2015ء

پاکستان، اب نہیں تو کب؟

عالمی کپ سے ٹھیک ایک سال پہلے پاکستان نے رواں سال فروری میں اپنی تیاریوں کا آغاز کیا۔ ایشیا کپ کو آئندہ سال عالمی کپ کی منزل پانے کے لیے پہلا سنگ میل قرار دیا گیا لیکن پہلے ہی پڑاؤ پو سری لنکا کے ہاتھوں مایوس کن شکست نے ظاہر کردیا کہ یہ سفر…

شاہد آفریدی کا عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

شاہد آفریدی کی اب تمام تر توجہ اپنے آخری ہدف ورلڈ ٹی ٹوئںٹی 2016ء پر ہے اور اس کے لیے وہ ایک روزہ کرکٹ کی قربانی دینے کو بھی تیار نظر آتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے متعدد کوششوں کے بعد بالآخر 2010ء میں آخری بار ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہا اور…

پاکستان سعید اجمل کے بغیر بھی عالمی کپ جیت سکتا ہے: جاوید میانداد

عالمی کپ 1992ء میں پاکستان اپنی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا اور ابتدائی تینوں مقابلوں میں شکست نے پاکستان کو عالمی اعزاز کی دوڑ سے تقریباً باہر کردیا تھا لیکن عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت اور میدان عمل میں جاوید میانداد…

ورلڈ کپ ٹرافی مصباح الحق کے ہاتھوں میں

کرکٹ کا عالمی کپ اگلے سال فروری و مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا اور اس کی شاندار ٹرافی اپنے عالمی سفر میں اسی ملک میں پہنچ چکی ہے جس نے آخری بار 1992ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والا عالمی کپ جیتا تھا، جی ہاں!…

بھارت عالمی کپ کے لیے فیورٹ ہوگا، سچن تنڈولکر

ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کے باوجود ایک روزہ کرکٹ میں اپنی بالادستی ظاہر کرنے پر بھارت کے موجودہ دستے کو ماضی کے عظیم بلے باز سچن تنڈولکر نے اگلے عالمی کپ کے لیے اہم امیدوار قرار دے دیا ہے۔ بھارت نے 2011ء میں سچن کی موجودگی میں عالمی…

عالمی کپ سے پہلے سخت اقدامات اٹھائیں گے، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر اور چیف سلیکٹر معین خان نے عندیہ دیا ہے کہ عالمی کپ 2015ء سے قبل سخت اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، اور قیادت کے معاملے پر ہونے والی بحث کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ان کا واضح اشارہ کپتان کی تبدیلی کی جانب ہے۔…

کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل ہے؟

2009ء کے آغاز میں پاکستانی ٹیم لاہور کے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف محض75رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور یہی میچ شعیب ملک کی کپتانی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ اب دمبولا میں 102کا ہندسہ مصباح کو کپتانی سے برطرف کرنے کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ…

عالمی کپ سے پہلے سخت حالات کا سامنا ہے: انگلش کوچ کا اعتراف

گھریلو میدانوں پر مسلسل تین سیریز شکستوں کے بعد اب انگلستان چوتھی سیریز شکست کے دہانے پر کھڑا ہے اور انگلش کوچ پیٹر مورس تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی کپ کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اب انہیں سخت حالات کا سامنا ہے۔ بابائے کرکٹ انگلستان…

عالمی کپ ثابت کرے گا، اصلی نمبر ایک کون ہے: مائیکل کلارک

ایک روزہ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ گوکہ اس وقت پوزیشن آسٹریلیا کے پاس ہے لیکن آئندہ چند مقابلوں کے نتائج آسٹریلیا کی جگہ جنوبی افریقہ یا بھارت کو اس مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔ البتہ آسٹریلیا کے کپتان مائیکل…

عالمی کپ میں شرکت، محمد عامر ناامید

دنیا بھر کی تمام ٹیموں، شائقین اور ماہرین کی نظریں اب ورلڈ کپ پر ہیں۔ تمام تیاریاں اس اہم ترین ٹورنامنٹ کو ذہن میں رکھ کر کی جا رہی ہیں اور دورۂ سری لنکا اور اس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل سیریز پاکستان کی تیاریوں میں اہم…