ٹیگ محفوظات

یونس خان

شارجہ ٹیسٹ بے نتیجہ، سیریز میں پاکستان کی تاریخی و یادگار فتح

ملک میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث میزبانی سے محرومی، کرکٹ بورڈ کی نااہل انتظامیہ، کپڑوں کی طرح کپتانوں اور انتظامی عہدوں کی تبدیلی، چہار جانب سے پاکستان پر اٹھنے والی انگلیوں اور پابندیاں عائد کرنے کے اشاروں اور حال ہی میں اسپاٹ…

یونس اور اعزاز کی عمدہ کارکردگی، پاکستان کا 'کلین سویپ'

مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان کی فتوحات کا خوابناک سفر جاری ہے اور اب دورۂ زمبابوے میں واحد ٹیسٹ کے بعد پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تمام مقابلو ں میں بھی فتوحات حاصل کرلی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ مقابلے میں یونس خان کی 81…

اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان محض 5 رنز سے فتح یاب

پاکستان نے انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ 5 رنز سے جیت لیا، لیکن اس فتح کے باوجود زمبابوے کی کارکردگی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اگر آخری تین اوورز میں زمبابوے اہم وکٹیں نہ کھو بیٹھتا تو…

پاکستان کے بلے بازوں کی ناکامی کا سلسلہ جاری، پریکٹس میچ میں 222 پر ڈھیر

غیر ملکی دوروں پر بیٹنگ لائن کی ناکامی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اور زمبابوے کے دورے کے پہلے مرحلے میں پریکٹس میچ میں محض 222 پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بلاوایو کے ایتھلیٹک…

یونس و عمر اکمل کی شاندار بلے بازی، پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف کلین سویپ

پاکستان نے یونس خان اور عمر اکمل کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ بیلفاسٹ، شمالی آئرلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے و آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آئرلینڈ نے نسبتا…

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، یونس اور عمر گل کی واپسی

ایک روزہ سیریز میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ دستے میں منجھے ہوئے بلے باز یونس خان اور تباہ کن گيند باز عمر گل کو واپس بلایا گیا ہے۔…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مرکزی معاہدوں کا اعلان، کامران اکمل بھی شامل

پاکستان نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود وکٹ کیپر کامران اکمل سمیت 7 کھلاڑیوں کے ساتھ زمرہ اول (کیٹگری 'اے') کے ششماہی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ امران اکمل نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی کپ 2011ء کے اہم میچ میں تین…

مصباح و آفریدی نے سری لنکا کو زیر کر لیا، گروپ پوزیشن مضبوط

گروپ 'اے' کے ایک اہم میچ  میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔یوں پاکستان نے عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔ گو کہ اسے ٹورنامنٹ کی…

آخری وارم اپ، پاکستان کو انگلستان کے ہاتھوں شکست

کینیڈا کے خلاف شکست کے دہانے پر پہنچ کر بچ جانے والے انگلستان نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ سے قبل کچھ اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بدترین شکست اور کینیڈا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد یہ…

مصباح نے پاکستان کا بیڑہ پار لگا دیا، پاکستان دو وکٹ سے فتحیاب

قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے بلے بازی میں ذمہ دارانہ کردار نبھانے والے مصباح الحق نے اس مرتبہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنی یادگار ترین اننگ کھیل کر پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ فتح میں مصباح…