ٹیگ محفوظات

یونس خان

[ریکارڈز] یونس خان چوتھی اننگز میں ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی

ٹیسٹ مقابلوں میں چوتھی اننگز کو بلے بازوں کے لیے سب سے مشکل معرکہ سمجھا جاتا ہے۔ چند روز تک دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے بعد پچ اس حد تک اکھڑ اور ادھڑ چکی ہوتی ہے کہ اسپنرز اس کا فائدہ اٹھا کر کسی بھی بلے باز کو نچا سکتے ہیں۔…

گال ٹیسٹ، حفیظ الیون کو بدترین شکست

اور مصباح الحق کے باہر بیٹھتے ہیں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے غبارے میں سے ہوا نکل گئی اور وہ ٹیم جو گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے فتوحات کی راہ پر گامزن تھی، ایک ہی مقابلے میں عرش سے فرش پر آ گری۔ سری لنکا جو ڈیڑھ سال سے ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کر رہا…

[آج کا دن] پاک-لنکا گال میں، 12 سال پرانی کہانی یکسر مختلف

صرف 12 سالوں میں حالات کس قدر بدل گئے ہیں، آج ہی کے دن یعنی 24 جون کو سن 2000ء میں گال کے اسی میدان پر پاکستان اور سری لنکا مدمقابل تھے، اور آج یعنی 2012ء سے قطع نظر مہمان پاکستان غالب پوزیشن میں تھا، کیونکہ اِس وقت سری لنکا کے 472 رنز کے…

[آج کا دن] بنگلورِ ثانی، پاکستان کی روایتی حریف پر ایک اور تاریخی فتح

جنوبی ہند کے شہر بنگلور سے پاکستان کی بہت خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، کیونکہ یہی وہ میدان ہے جہاں پاکستان نے 1987ء میں بھارت کو شکست دے کر بھارتی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس فتح کو عالمی کپ 1992ء کی فتح کے ساتھ عمران خان…

عالمی درجہ بندی: پاکستان کلین سویپ کے باوجود پانچویں پوزیشن پر

عالمی نمبر ایک انگلستان کے خلاف سیریز میں پاکستان کلین سویپ کرے گا؟ یہ بھلا کس نے سوچا ہوگا۔ لیکن اتنے عظیم کارنامے کے باوجود اس فتح کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں کوئی ترقی نہیں ملی اور نہ ہی انگلستان کی ٹیم…

[ریکارڈز] سال 2011ء کے بہترین ٹیسٹ بلے باز

سوا سے ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والی برق رفتار اور اسپنرز کی جادوئی گیندوں کا سامنا کرنے والے بلے باز سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں گیند کو سمجھ کر اسے کھیلنے کی حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں، اور ان کی یہی صلاحیت انہیں کرکٹ کے کھیل…

عبد الرحمن نے پاکستان کو کامیابی دلا دی، سیریز میں کلین سویپ

بنگلہ دیش پوری ہوم سیریز میں مستقل دباؤ میں رہنے کے بعد بالآخر حتمی ٹیسٹ میں نسبتاً اچھی کارکردگی دکھانے میں تو کامیاب رہا تاہم اس کے باوجود وہ پاکستان کو جیتنے اور 'وائٹ واش' کرنے سے نہ روک پایا. مہمان ٹیم نے ایک زبردست مقابلے کے بعد 7…

بنگلہ دیش کو اننگز کی ہزیمت، پاکستان کو ناقابل شکست برتری حاصل

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد کے بعد سے اب تک کوئی اہم کامیابی حاصل نہ کرنے والا بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ہاتھوں اننگز کی شکست سے دوچار ہوا جو طویل طرز کی کرکٹ میں اس کی اننگز کے مارجن سے 35 ویں شکست تھی۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان کی ڈبل…

[ریکارڈز] ڈبل سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز

پاکستان کے بلے باز یونس خان نے چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ مقابلے میں ڈبل سنچری داغ کر ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے ڈبل سنچری کا کارنامہ دوسری مرتبہ انجام دیا ہے۔اس سے قبل وہ 2005ء میں بھارت کے خلاف…

آفریدی کی شاندار واپسی، پاکستان 8 وکٹوں سے فتحیاب

سری لنکا کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد ایک روزہ مقابلوں میں بھی جاری ہے اور جہاں پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے اسے با آسانی 8 وکٹوں سے زیر کر لیا اور پانچ مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل…