زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

عالمی نمبر ایک آسٹریلیا بے حال، انگلستان کی مسلسل دوسری فتح

عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ٹیسٹ میں سرفہرست انگلستان کے لیے ضروری تھا کہ وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی نمبر ون بننے کے لیے آسٹریلیا کے خلاف 5-0 سے سیریز جیتے۔ بظاہر تو ایسا ہونا ناممکن دکھائی دیتا ہے لیکن پانچویں نمبر…

مورگن نے آسٹریلیا کے چھکے چھڑا دیے، پہلا ایک روزہ انگلستان کے نام

ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ایک ٹیم انگلستان اور ایک روزہ طرز میں سرفہرست آسٹریلیا لارڈز کے تاریخی میدان میں آمنے سامنے آئیں اور کانٹے دارمقابلہ نہ ہو، بھلا ایسا ہو سکتا ہے؟ آسٹریلیا نے ’مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا‘ کے مصداق کھیلا تو خوب لیکن…

’کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے‘ پاک-آسٹریلیا سیریز کا حتمی شیڈول جاری

اللہ اللہ کر کے بالآخر پاک-آسٹریلیا سیریز کے معاملات طے پاگئے ہیں اور محدود اوورز کی اس سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق سیریز 28 اگست کو پہلے ایک روزہ مقابلے کے ساتھ ابوظہبی میں شروع ہوگی۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء…

انگلستان-آسٹریلیا سیریز ضروری نہ تھی، جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹیسٹ ہوتے تو مزا آ جاتا: بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے انگلستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ سیریز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بہتر ہوتا اگر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھا کر 5 کر دی جاتی ہے۔…

پاک-آسٹریلیا سیریز: نیا ’رولا‘، پاکستان ایک روزہ میچز چھوڑنے سے انکاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی آخری و اہم ترین سیریز کی راہ میں اتنے روڑے اٹک چکے ہیں کہ اب لگتا ہے کہ یہ سیریز ہو ہی نہیں پائے گی۔ اب بار کی پاکستان نے خود ’رولا‘ ڈال دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی اجازت کے باوجود تین ایک…

پاک-آسٹریلیا سیریز میں 6 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگی، آئی سی سی کی منظوری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 6 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سیریز کی منظوری دے دی ہے جو دو بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تاریخ کی سب سے طویل ترین ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔ یہ سیریز سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی…

آسٹریلیا کے صبر کا پیمانہ لبریز، عرب امارات میں سیریز پر اظہار تشویش

بالآخر آسٹریلیاکے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو ہی گیا اور اس کی پليئرز ایسوسی ایشن نے متحدہ عرب امارات میں پاک-آسٹریلیا سیریز کے ممکنہ انعقاد پر اپنی تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ گو کہ پاکستان نے ابھی تک میزبان کے طور پر عرب امارات کے انتخاب کا…

[آج کا دن ] آسٹریلیا کی بادشاہت کا آغاز، پاکستان کی تاریخ کا بدترین دن

اگر پاکستان کرکٹ تاریخ کے چند بدترین ایام کو شمار کیا جائے تو تو بلاشبہ عالمی کپ 1999ء کے فائنل کا دن فہرست میں ضرور شامل ہوگا۔ اس طرح کبھی کسی نے عالمی کپ کے فائنل میں شریک ٹیم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، جس طرح پاکستان نے 20 جون 1999ء کو

کرکٹ آسٹریلیا میدان میں کود پڑا، پاک-آسٹریلیا سیریز پر اہم پیشرفت کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اہم ترین سیریز کے معاملات ابھی تک لٹکے ہوئے ہیں اور پاکستان کی میزبان ڈھونڈنے میں ناکامی نے بڑے مسئلے کھڑے کر دیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال اگست میں 5 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی…

ایک روزہ میں سرفہرست آسٹریلیا کے لیے شیلڈ اور پونے دو لاکھ ڈالرز کا انعام

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون لورگاٹ نے سال بھر ایک روزہ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست رہنے پر آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم کو ’آئی سی سی او ڈی آئی شیلڈ‘ اور ایک لاکھ 75 ہزار ڈالرز کے نقد انعام سے نوازا ہے۔ کرک…