زمرہ محفوظات

متفرق

[ریکارڈز] سال 2011ء کی بہترین ایک روزہ ٹیمیں

ایک روزہ کرکٹ کے لیے سال 2011ء اس لیے بھی یادگار رہا کہ اس میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ یعنی عالمی کپ منعقد ہوا۔ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا عالمی کپ بلاشبہ تاریخ کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ تھا جسے…

[ریکارڈز] سال 2011ء کی بہترین ٹیسٹ ٹیمیں

سال 2011ء ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک یادگار سال ثابت ہوا۔ گو کہ اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ ایک روزہ عالمی کپ تھا لیکن اس کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کے کئی یادگار مقابلوں نے شائقین کے دل موہ لیے اور اس مفروضے کو غلط ثابت کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب مر رہی ہے…

[ریکارڈز] ایک ٹیسٹ میں سنچری اور 5 وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی

پاکستان کے خلاف میرپور، ڈھاکہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور 144 رنز بنائے اور بعد ازاں پاکستان کی اننگز میں 6 حریف بلے…

زندگی کا بدترین دن، 99ء کے عالمی کپ کا فائنل

1999ء، ورلڈ کپ کا سال۔ میں انتہائی مثبت ذہن اور رویے کے ساتھ انگلستان پہنچا۔ میری فارم اپنے عروج پر تھی اور مجھے یاد ہے کہ میں ٹیم میں اپنے ساتھیوں کو یہ کہتا تھا کہ دیکھنا! یہ ٹورنامنٹ میرا ہوگا۔ وہ اسے میرے غرور و تکبر کی علامت سمجھتے…

عزیز خان تانگے والے سے دوسری ملاقات

پھر میں نے ریلوے اسٹیشن کا رُخ کیا تاکہ عزیز خان کو ڈھونڈ سکوں، وہ تانگے والا جس نے مجھے اُس وقت رہنے کی جگہ دی تھی جب میں پی آئی اے کی ٹیم میں شامل ہونا چاہ رہا تھا۔ اُسے ڈھونڈنے میں مجھے کچھ وقت ضرور لگا لیکن بالآخر محنت رنگ لائی۔ میں نے…

[ریکارڈز] 90 گزیدہ بلے بازوں میں تازہ اضافہ، شہریار 97، ڈی ولیئرز 99

بنگلہ دیش کے بلے باز شہریار نفیس پاکستان کے خلاف ڈھاکہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران 97 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے اور یوں رواں سال نروس نائنٹیز کا شکار بننے والے کھلاڑیوں میں تازہ اضافہ بن گئے۔ ان سے محض دو روز قبل جنوبی افریقہ کے بلے باز…

”جانتے نہیں تو جان جاؤ گے“، سچن-شعیب پہلا مکالمہ

یہ ایک عظیم دورہ تھا جس میں میدان میں ایک لاکھ تماشائی اور باہر اِس سے کہیں زیادہ ہم پر نگاہیں جمائے بیٹھے تھے۔ پورا ہندوستان و پاکستان ہمیں دیکھ رہا تھا۔ لیکن چلیے ماحول کی بات نہیں کرتے، آئیے خود پر موجود دباؤ کے بارے میں کرتے ہیں۔…

[ریکارڈز] پہلے ہی ٹیسٹ میں 10 یا زائد وکٹیں لینے والے گیند باز

رواں سال چند ایسے گیند باز عالمی منظرنامے پر ابھرے ہیں جنہوں نے آتے ہی دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اور یوں تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا ہے۔ بھارت کے روی چندر آشون اور پروین کمار، نیوزی لینڈ کے ڈوگ بریسویل، آسٹریلیا کے پیٹرک کمنز،…

پہلا ٹیسٹ اور پہلا بڑا تنازع

اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے بارے میں کیا بتاؤں! ایک ایسا لمحہ جس کے لیے میں نے پوری زندگی تیاری کی تھی۔ وسیم اکرم ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے بورڈ کو کہا کہ اگر شعیب کو کھلایا گیا تو وہ نہیں کھیلیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے موجود ٹیم کے ساتھ…

فساد زدہ کراچی میں شعیب کے دن

کراچی میں قیام کے دن میرے ذہن میں انتہائی تکلیف و غم کے دنوں کی حیثیت سے محفوظ ہیں۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں شہر میں مختلف نسلی گروہوں کے درمیان سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا اور شہر زبردست فسادات کی لپیٹ میں آ گیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز…