زمرہ محفوظات

اردو بلاگ

دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک کرکٹ پر اردو بلاگز پڑھیں، جن میں کرکٹ کے چاہنے والے اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہیں

پاکستان: مسلسل غیر مستقل مزاجی سے کیسے نمٹا جائے؟

ایک اور عالمی کپ، ایک اور اخراج، ایک اور ہنگامہ اور بحالی کا ایک اور نعرہ، 2015ء کے عالمی کپ کے بعد کے حالات ہرگز 1996ء، 1999ء، 2003ء، 2007ء اور 2011ء سے مختلف نہیں۔ لیکن یہاں دو سوالات پیدا ہوتے ہیں: - پاکستان سرفہرست چار ٹیموں میں…

باب وولمر کے نام

یہ سال 1996ء تھا جب میں نے غور سے، دلچسپی سے اور باقاعدگی سے کرکٹ پر نظریں رکھنا شروع کیں۔ اُس وقت سے اب تک تقریباً 19 سالوں میں میں اُن تمام مراحل سے گزرا، جن سے کوئی بھی پاکستانی کرکٹ کا شائق گزرتا ہے۔ایک موقع پر میں ایک ایسا شائق بھی رہا…

پاکستان کرکٹ، 30 مارچ سے 20 مارچ تک

عقلمند وہ ہے جو غلطیوں سے سبق سیکھے، اپنی تیاریوں میں کوتاہی نہ کرے، اس کی منصوبہ بندی میں کوئی جھول نہ ہو، محنت کرے اور آئندہ غلطیوں کے ارتکاب سے بچے، لیکن پاکستان جس طرح چار سال قبل عالمی کپ سے باہر ہوا تھا، تقریباً انہی وجوہات پر اس بار…

تنقید کریں تذلیل نہ کریں

عالمی کپ 2015ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شروعات انتہائی مایوس کن تھی۔ پہلے مقابلے میں بھارت سے ہار اور پھر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم اپنے گروپ میں سب سے نچلے نمبر پر آچکی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب قومی ٹیم کو مثبت سوچ اور…

آپ کی حمایت کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں، اگر ۔۔۔۔

میں پرسکون تھا، جس طرح کہ میرا معمول ہے، ٹانگ پر ٹانگ دھرے چند کتب کا مطالعہ کرتا ہوا اور کافی کی چسکیاں لیتا ہوا۔ اور دوست میری اس 'سنگ دلی' پر حیران تھے کہ آخر تم اتنے خبطی اور وطن دشمن کیسے ہو سکتے ہو؟ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دو…

افغان کرکٹ، آغازِ سفر، سنگ ہائے میل اور منزل

اگر عالمی کرکٹ کے منظرنامے پر آنے والی کسی ایک ٹیم کی کہانی آپ کو تحریک دےسکتی ہے، متاثر کرسکتی ہے اورکچھ نہ ہوتے ہوئے بھی کچھ کر دکھانے کا عزم دے سکتی ہے، تو وہ افغانستان کی داستان ہے۔ایک ایسا ملک جو دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، جہاں امن و…

دھونی کا متبادل کون؟

مہندر سنگھ دھونی دنیائے کرکٹ کا ایسا نام ہے جس نے شہرت اور کامیابی کی بلندیاں بڑی تیزی سے سر کی ہیں۔ سال 2004ء میں دھونی نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا، اور محض3سال بعد وہ باضابطہ طور پر قومی ٹیم کے کپتان بھی مقرر کر دیے گئے، جس کے…

اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست؟

سری لنکا کے خلاف سری لنکا میں شکست کھانے کی تو کوئی وجہ ہو سکتی تھی، آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ہارنے کی بھی کوئی توجیہہ پیش کی جا سکتی ہے لیکن عالمی کپ کے آغاز سے صرف دو ماہ پہلے درجہ بندی میں ساتویں نمبر کے نیوزی لینڈ سے شکست کھانے پر…

عالمی کپ سے پہلے حارث سہیل کی دریافت، اندھیرے میں روشنی کی کرن

پہلے سری لنکا، پھر آسٹریلیا اور اب نیوزی لینڈ، پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ کے لیے 2014ء ایک مایوس کن سال رہا۔ اوائل میں ایشیا کپ کا اعزاز چھن گیا اور اس کے بعد دورۂ سری لنکا میں برتری حاصل کرنے کے باوجود شکست ہوئی، پھر آسٹریلیا نے پاکستان کو…

عالمی کپ کے لیے بھارتی اور پاکستانی دستے، فرق صاف ظاہر ہے!

پاکستان سے دو روز پہلے بھارت نے بھی عالمی کپ کے لیے اپنے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کیا تھا، جس میں صرف چار کھلاڑی ایسے تھے جو عالمی کپ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہوں۔ 28 سال بعد 2011ء میں بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے میں مرکزی کردار ادا کرنے…