زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

کنیریا اور ویسٹ فیلڈ کے خلاف انگلش بورڈ کی انضباطی کارروائی ملتوی

پاکستان کے سابق اسپنر دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف ہونے والی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی انضباطی کارروائی کو 18 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلے کارروائی کی تاریخ 21 مئی طے کی گئی تھی مگر کنیریا کے وکلاء کی گزارش پر…

دورۂ سری لنکا کے لیے عدم انتخاب، عبد الرزاق کی تنقید

پاکستان کے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم میں اپنے عدم انتخاب کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت دکھ ہوا ہے حالانکہ میں مکمل طور…

دورۂ سری لنکا کے لیےمنتخب نہ ہونے پر کامران اکمل رنجیدہ

پاکستان کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے دورۂ سری لنکا کے لئے عدم انتخاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ مستقل نظرانداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ اگلے ماہ کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہونے والے دورۂ سری لنکا کے لیے کامران…

محمد حفیظ نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان، دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان اور ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے البتہ وہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کے بدستور قائد رہیں گے جس…

ورلڈ الیون نمائشی میچز: پی سی بی اور ڈاکٹر محمد علی شاہ میں ٹھن گئی

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سہرا اپنے سر باندھنے کے معاملے پر سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹھن چکی ہے اور ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان رواں ماہ دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا معاملہ کھٹائی…

کینیڈا پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہشمند، پی سی بی کا خیرمقدم

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے آج ایک خوش آئند خبر یہ سامنے آئی ہے کہ کرکٹ کینیڈا نے پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا باضابطہ اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا ہے۔ اس خبر کے ساتھ…

آفریدی خود کو قیادت کے لیے پیش کرے: محسن خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و چیف سلیکٹر محسن حسن خان، جنہوں نے ایک طویل عرصہ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے ساتھ گزارا ہے، کا ماننا ہے کہ جس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ قریب آتا جارہا ہے اس کے لیے پاکستان کو نوجوان اور مکمل طور پر فٹ کپتان درکار ہے…

کیا پاکستان واقعی ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے؟

آجکل پاکستانی ذرائع ابلاغ میں ایک خبر بڑی شد و مد کے ساتھ پھیلائی جا رہی ہے کہ پاکستان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھاری مارجن سے جیت کر درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک بن سکتاہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اگر ویسٹ انڈیز انگلستان کو 1-0 سے بھی شکست…

بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے جب سے زمام کار اپنے ہاتھ میں لی ہے، انہوں نے وطن عزیز میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔ ان کا یہ خواب اس وقت پورا ہوتا دکھائی دے رہا تھا جب بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان…

شعیب ملک کا جھوٹ پکڑا گیا؟

ہمپشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کے کھلاڑی شعیب ملک کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کلب کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ ہمپشائر کی یہ وضاحت سابق کپتان کے اس بیان کے تین روز بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں…