زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

’گل ڈوزر‘ نے انگلستان کو یقینی فتح سے محروم کر دیا

عمر گل اور سعید اجمل کی آخری اوورز میں شاندار گیند بازی نے پاکستان کو ایک یقینی شکست سے بچا لیا، جس نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 8 رنز سے جیت کر تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاک-انگلستان سیریز کے آغاز کے…

نئے چہرے آزمانے کا وقت آ گیا، حفیظ کو کپتان بنایا جائے: مشتاق محمد

پاکستان کے سابق کپتان مشتاق محمد نے کہا ہے کہ اب محدود اوورز کی کرکٹ میں نئے چہروں کو آزمانے کا وقت آ گیا ہے تاکہ عالمی کپ 2015ء کے لیے ایک مضبوط دستے کی تشکیل کی جانب قدم بڑھایا جا سکے اور ساتھ ساتھ ان کا مطالبہ ہے کہ قیادت محمد حفیظ کو…

’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا؟‘ پاکستان کو جوابی وائٹ واش

’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا؟‘ چند روز قبل انگلستان کے خلاف تاریخی ’گرین واش‘ کا جشن منانے والا پاکستان ایک روزہ سیریز میں خود گوروں کے ہاتھوں ’اصلی تے وڈے‘ وائٹ واش کا شکار ہو گیا۔ انگلستان نے اچانک ہی فارم میں واپس آ جانے والے کیون…

محسن خان کو مرحلہ وار بورڈ سے باہر کرنے کا منصوبہ تیار

خود کو بطور کوچ برقرار رکھوانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ پر ذرائع ابلاغ اور سیاست دانوں کے ذریعے دباؤ ڈلوانا محسن حسن خان کو بہت مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ بورڈ اب انہیں اس ’حرکت‘ کی بھرپور سزا دینے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر و…

مصباح کی دفاعی حکمت عملی پر عمران خان کی تنقید

پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان عمران خان نے موجودہ قائد مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی اور بیٹنگ آرڈر میں تاخیر سے آمد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کو چھٹے نمبر کے بجائے تیسرے نمبر پرکھیلنا چاہیے اور ساتھ ساتھ…

دانش کنیریا کا معاملہ: پاکستان و انگلستان کے بورڈز اور آئی سی سی کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان کے زیر عتاب اسپنر دانش کنیریا کا معاملہ مزید گمبھیر صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں ان کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ انہیں کسی قسم کا…

محسن کا جانا ٹھیر گیا، مصباح کی ون ڈے کپتانی بھی خطرے میں

ایک روزہ کرکٹ سیریز میں شکست کے ساتھ ہی نہ صرف یہ کہ قوم بلکہ کرکٹ بورڈ کے کرتا دھرتا بھی پاکستان کی انگلستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ فتح کو بھلا بیٹھے ہیں اور اب نہ صرف محسن خان بلکہ مصباح الحق کا بھی متبادل تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ بات تو…

اسپاٹ فکسنگ میں برطانوی کھلاڑی کو قید کی سزا، دانش کنیریا بڑی مصیبت میں گرفتار

اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ہے لیکن ملوث پائے گئے تینوں کھلاڑیوں کے افسوسناک انجام کے باوجود بھی اسپاٹ فکسنگ کے نئے مقدمات میں پاکستانی کھلاڑیوں کا نام سامنے آ رہا ہے…

پاکستان کو بدترین شکست، انگلستان سیریز جیت گیا

پاکستان نے ماضئ قریب میں شکستیں ضرور کھائی ہیں، لیکن گزشتہ چند سالوں میں اتنی بدترین ہار ہماری یادداشت میں تو موجود نہیں ہے، جتنی آج دبئی اسپورٹس سٹی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کو سہنی پڑی ہے۔ ایک روزہ سیریز کے تیسرے و اہم ترین…

[آج کا دن] دور جدید کی سب سے بڑی مسابقت کا آغاز

1999ء پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا عجیب و غریب سال تھا۔ بلاشبہ پاکستان اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتا تھا خصوصاً اس کے گیند باز کسی بھی ٹیم کےچھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود سال میں پاکستان کو ملے جلے نتائج ہی ملے۔…