پاکستان سپر لیگ: پہلے سیزن کے یادگار لمحات
پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے والا ہے اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ بدترین دورۂ آسٹریلیا کے بعد ہو رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا سیزن بہت زیادہ توقعات اور امیدوں کے ساتھ 9 فروری کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور متوقع طور پر ایک ماہ بعد لاہور میں اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ سپر لیگ سے وابستہ امیدیں اس لیے بھی زیادہ ہیں کیونکہ پہلا سیزن بہت زیادہ کامیاب رہا تھا اور پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے۔ آج ہم اسی سیزن کے چند یادگار لمحات اپنے قارئین کو یاد کروا رہے ہیں کہ جنہوں نے اسے پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ بنایا۔
- 1. محمد عامر کی یادگار ہیٹ ٹرک
- 2. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی غیر متوقع فتوحات
- 3. محمد نبی کی فاتحانہ اننگز
- 4. اسلام آباد یونائیٹڈ کی سست مگر کامیاب چال
- 5. مصباح الحق کا یادگار وننگ شاٹ
- 6. پاکستان سپر لیگ 2017ء میں کیا ہوگا؟