پاکستان سپر لیگ 2018ء، کون کس کی طرف سے کھیلے گا؟
پی ایس ایل 3 میں شامل تمام ٹیموں کے مکمل اسکواڈز
توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہونے والی پاکستان سپر لیگ (PSL) اب اس مرحلے میں پہنچ گئی ہے جہاں امیدیں بہت زیادہ ہیں۔ پہلے تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ اس مقام تک پہنچی کی لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ تک ہموار کی۔ 2017ء میں جہاں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا، وہیں ورلڈ XI کے دورۂ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے ایک مقابلے کے انعقاد کا کریڈٹ بھی پاکستانی لیگ کو ملنا چاہیے۔
اب پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آغاز ہونے میں صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں، جس میں امید ہے کہ دو پلے آف میچز اور فائنل پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔ بالخصوص فائنل کے کراچی میں انعقاد پر تو سب کی نظریں ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ اس مرتبہ وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سے منسوب ٹیموں کے بعد پہلی بار چھٹی ٹیم کا اضافہ بھی ہوا ہے۔
ذیل میں آپ پی ایس ایل 3 میں شامل تمام چھ ٹیموں کے اسکواڈز کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ پہلے صفحے پر نئی ٹیم یعنی ملتان سلطانز کا دستہ موجودہ ہے۔ ذیل میں موجود اگلے (Next) اور پچھلے (Previous) بٹن کی مدد سے دیگر ٹیموں کے دستے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
- 1. ملتان سلطانز
- 2. پشاور زلمی
- 3. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
- 4. اسلام آباد یونائیٹڈ
- 5. کراچی کنگز
- 6. لاہور قلندرز