حسن اور عباس کے سامنے انگلستان ڈھیر

0 1,449

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر پاکستانی نوجوان گیندبازوں کے نام رہا جنہوں نے انگلش بلے بازوں کو ہمہ وقت زچ کیے رکھا اور پوری ٹیم کو 184 رنز پر ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ حسن علی اور محمد عباس نے 4، 4 شکار کئے جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف کے حصے میں 1، 1 وکٹ آئی۔

لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کہ آغاز سے ہی غلط ثابت ہوا۔ چوتھے ہی اوور میں محمد عباس نے تجربہ کار مارک اسٹون کو صرف 4 رنز پر ہی کلین بولڈ کر دیا۔

مارک اسٹون

اس کے بعد ایلسٹر کک کا ساتھ دینے کپتان روٹ خود میدان میں اترے جنہوں نے مل کر مجموعے کو 33 تک پہنچا دیا مگر اس لمحے حسن علی نے خطرناک عزائم کے ساتھ گیند تھامی اور پہلے کپتان کو واپسی کی راہ دیکھائی اور پھر 43 رنز کے مجموعے پر ڈیوڈ ملان کو بھی پویلین بھیج دیا۔

ابتدائی تین اہم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد میزبان دستہ شدید دبا کا شکار ہو گیا جس کے اثرات آخر تک دیکھے گئے، تاہم الیسٹر کک اور جوناتھن بیراسٹو کی تجربہ کار جوڑی نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 57 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر دی مگر فہیم اشرف نے بیراسٹو کو 27 رنز پر قابو کر کے جوڑی توڑ دی، اس کے بعد کک نے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر 49 رنز پر مشتمل ایک اور مختصر شراکت قائم کی اور ٹیم کی ڈوبتی نیا کو کچھ سہارا میسر کر دیا مگر یہ خوشی بھی دیرپا ثابت نہ ہوئی اور 149 کے مجموعے پر محمد عامر نے ایسٹرک کک کی وکٹیں اڑا دیں جس نے 70 رنز جوڑ رکھے تھے۔ بعدازاں بقیہ بلےباز زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے صرف بین اسٹوکس 38 رنز تک گئے باقی جوز بٹلر 14، ڈومینک بیس 5، مارک وڈ 7 اور اسٹورٹ براڈ 4بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پوری ٹیم 59 ویں اوور میں 184 پر سمٹ گئی۔

حسن علی

انگلینڈ کی پہلی اننگ کے 184 رنز کے جواب میں پاکستان نے امام الحق اور اظہر علی کو میدان میں اتارہ مگر امام 4 رنز پر سٹارٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو ہو گئے ، جس کے بعد حارث سہیل اظہر کا ساتھ دینے آئے جنہون نے مختاظ آغاز کرتے ہوئے مجموعے کی نصف سنچری مکمل کر لی اور پھر پہلے دن کے کھیل کی وقت مکمل ہو گیا، حارث 21 رنز اور اظہر 16 رنز سے دوبارہ اننگ کا آغاز کریں گے، یاد رہے پاکستان کو ہدف تک پہنچنے میں مزید 134 رنز درکار ہیں۔