حسن اور عباس کے سامنے انگلستان ڈھیر
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مکمل طور پر پاکستانی نوجوان گیندبازوں کے نام رہا جنہوں نے انگلش بلے بازوں کو ہمہ وقت زچ کیے رکھا اور پوری ٹیم کو 184 رنز پر ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ حسن علی اور محمد عباس نے 4، 4…