پاک-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ، آخری دن کی جھلکیاں
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا مقابلہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ آسٹریلیا "قلعہ کراچی" کو فتح کرنے کے بہت قریب پہنچا لیکن تین محافظوں نے اس کے منصوبے خاک میں ملا دیے۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور عبد اللہ شفیق نے ایسی بلے بازی دکھائی جو مدتوں ذہنوں میں تازہ رہے گی۔ بابر اعظم نے کئی ریکارڈز قائم کیے، رضوان نے آخر تک مقصد سے نظریں نہیں ہٹائیں جبکہ عبد اللہ نے کپتان کو وہ ساتھ دیا جس کی انہیں اور پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔
اس میچ کے آخری دن کیا کچھ ہوا؟ آئیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکریے کے ساتھ اس کی جھلکیاں دیکھتے ہیں: