سری لنکا کے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے بعد سے تنخواہ نہیں ملی

عالمی کپ 2011ء کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے لیے مالی طور پر انتہائی ضرر رساں ثابت ہوئی ہے اور وہ اب تک اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل پایا۔ گو کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں اخراجات نکلنے کی توقع تھی تاہم سری لنکا کی ناقص کارکردگی کے…

بورڈ کن بیانات پر معذرت کا طلبگار ہے؟ کرس گیل کا بورڈ سے سوال

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے اپنے بورڈ سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ اُن سے کن بیانات کی معذرت خواہی کا طلبگار ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) نے چند روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ گیل کی ٹیم میں شمولیت پر اُسی وقت غور کیا جا…

آصف نے عدالت میں آ کر بیان بدلا؛ جج برطانوی عدالت

برطانیہ کی عدالت میں جاری اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں عدالت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محمد آصف کے معاملے پر اچھی طرح غور کرے کیونکہ انہوں نے اپنی نو بال کرانے کی جو وجہ عدالت میں بیان کی ہے وہ پولیس کو نہیں بتائی گئی تھی۔ لندن کی ساؤتھ…

نیا کوچ لازماً مقامی ہونا چاہیے: وقار یونس کا مشورہ

پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ لازماً مقامی ہونا چاہیے، کیونکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والا کوچ کرکٹ کے نظام کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے۔ وقار یونس نے ستمبر میں دورۂ زمبابوے کے بعد اپنی صحت کے مسائل…

نومبر-دسمبر میں پاک بنگلہ دیش سیریز کھیلی جائے گی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے ماہ سے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا جہاں وہ دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کھیلے گا۔ یہ سیریز درحقیقت پاکستان میں طے شدہ تھی لیکن امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اب…

مورنے مورکل ایک روزہ کرکٹ کے بہترین گیند باز بن گئے

انگلستان کی دورۂ بھارت میں بدترین کارکردگی انفرادی سطح پر بھی اسے نقصان پہنچا رہی ہے اور دنیا کے نمبر ایک گیند باز انگلستان کے گریم سوان عالمی درجہ بندی میں اس اعزاز سے محروم ہو چکے ہیں اور یوں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز مورنے مورکل دنیا…

عامر اور مجید اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے، عدالت؛ وکلائے دفاع کے حتمی دلائل مکمل

برطانیہ کی عدالت نے کہا ہے کہ مظہر مجید اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے اور کیونکہ اس بات پر مقدمے کے تمام فریق متفق ہیں۔ اسی کو بنیاد بنا کر جیوری کے اراکین مقدمے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے تنازع 'اسپاٹ…

بنگلہ دیش-ویسٹ انڈیز: بارش متاثرہ ٹیسٹ سنسنی خیزی کے بعد بے نتیجہ

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کے باعث بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا لیکن جاتے جاتے بھی بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے دلیرانہ فیصلے نے میچ میں کسی حد تک جان ڈال دی لیکن ویسٹ انڈیز…

دھونی کا سیلاب انگلستان کو بہا لے گیا، بھارت نے کلین سویپ کا بدلہ لے لیا

مہندر سنگھ دھونی کے بلے سے اگلتے رنوں کا سیلاب ایک مرتبہ پھر انگلستان کو بہا لے گیا اور بھارت نے مسلسل پانچویں ایک روزہ میں انگلستان کو ہزیمت سے دوچار کر کے کلین سویپ کرتے ہوئے حالیہ دورۂ انگلستان کی ناکامی کے داغ کو کسی حد تک دھو ڈالا۔…

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز 2011ء: تمام ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا اعلان کر لیا ہے جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں…