پہلا ٹیسٹ بچانے کے بعد نفسیاتی برتری حاصل ہے: سری لنکن کپتان

سری لنکا کے کپتان تلکارتنے دلشان نے کہا ہے کہ شکست کے دہانے پہنچنے کے باوجود پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے سے سری لنکا کو سیریز میں حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ…

کامران اور وہاب بھی مشتبہ، عامر قربانی کا بکرا، استغاثہ کے دلائل مکمل

کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا مقدمہ برطانیہ کی عدالت میں اپنے اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے اور سماعت کے چودہویں روز استغاثہ نے اپنے دلائل مکمل کیے اور کہا کہ ان کے پاس 13 "حقائق" ہیں جو مدعا علیہان محمد آصف…

ٹی ٹوئنٹی عالمی درجہ بندی جاری، انگلستان نمبر ایک، پاکستان ساتویں پوزیشن پر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی عالمی درجہ بندی جاری کر دی ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن انگلستان سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا دوسری اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔ 2009ء کے عالمی چیمپئن پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے۔ انفرادی درجہ…

دوسرے ایک روزہ میں فتح کے ساتھ جنوبی افریقہ کی امیدیں برقرار

جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میں آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے فتح حاصل کر کے سیریز میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ہاشم آملہ کی زیر قیادت یہ پروٹیز کی پہلی فتح تھی جس میں نہ صرف بلے بازی میں ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ نپی تلی…

بھارت کی مسلسل چوتھی فتح، نظریں اب کلین سویپ پر

بھارت انگلستان کو محض ایک فتح کے لیے ویسے ہی ترسا رہا ہے، جیسا کہ حالیہ دورۂ انگلستان میں میزبان ٹیم نے بھارت کو تڑپایا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت نے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میں با آسانی 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر انگلستان کے…

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی کل جاری ہوگی

تاریخ میں پہلی بار ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی کا اعلان کل (سوموار کو) ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب دبئی، متحدہ عرب امارات میں واقع صدر دفاتر میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے منعقد…

عالمی درجہ بندی؛ سنگاکارا اپنی کھوئی ہوئی سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے قریب

پاکستان کے خلاف میچ بچاؤ ڈبل سنچری کمار سنگاکارا کو ٹیسٹ بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن کے قریب لے آئی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے دوسری اننگز میں 211 رنز داغ کر سری لنکا کو یقینی شکست سے بچایا اور…

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقی دستے کا اعلان

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں حیران کن طور پر ژاک روڈلف کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 5 سال قبل 2006ء میں کھیلا تھا۔ ان کے علاوہ پاکستانی نژاد عمران طاہر اور ورنن…

فیلڈرز نے مقابلہ ہاتھوں سے گنوا دیا، پاک-سری لنکا پہلا ٹیسٹ ڈرا

ابوظہبی کے صحراؤں میں پاکستانی باؤلرز کی سخت محنت بھی انہیں میچ نہ جتوا سکی، کیونکہ انہیں اپنے ہی فیلڈروں کی ناقص کارکردگی، بلے بازوں کی کچھوا چال اور امپائروں کے غلط فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا، یوں پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہوا۔…

پہلا سیشن اہم ہوگا، چوتھے روز پاکستانی گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی: سنگاکارا

سری لنکا کے بلے باز کمار سنگاکارا نے ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے گیند بازوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے بعد صورتحال کچھ ایسی ہے کہ سری لنکا اور شکست کے درمیان محض کمار سنگاکارا کا فاصلہ ہے جو 161 رنز کے ساتھ…