کسی کو بے ایمانی پر نہیں اکسایا، سلمان بٹ؛ مظہر مجید کے 27 بینک کھاتے ہیں؛ پولیس

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے محمد آصف اور محمد عامر کو بے ایمانی کرنے کے لیے اکسایا تھااور جان بوجھ کر نو بالز کروائیں، جبکہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے ان پر کبھی نو بالز کے لیے دباؤ نہیں…

گھر کے شیر بالآخر کامیاب، پہلا ایک روزہ بھارت کے نام

حالیہ دورۂ انگلستان میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت نے حریف ٹیم کو اپنے میدان میں بلا کر پہلے ہی مقابلے میں چاروں شانے چت کر دیا۔ فتح میں اہم ترین کردار اِن فارم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارت کی اسپن جوڑی نے ادا کیا۔ دھونی کی شاندار 87…

سیمنز کی سنچری، ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل

ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 40 رنز سے زیر کر کے سیریز کا عمدہ آغاز کر دیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز نے حوصلوں کو برقرار رکھا اور لینڈل سیمنز کی یادگار سنچری اور مارلون سیموئلز کی زبردست بلے بازی…

پہلا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کے نام، واٹسن مردِ میدان

شین واٹسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے دورۂ جنوبی افریقہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا ٹی ٹوئنٹی پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ 4 نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والے آسٹریلیا نے کسی بھی لمحے جنوبی افریقہ کو حاوی نہ ہونے دیا اور…

ایرنگا زخمی ہوگئے، پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

سری لنکا کے نوجوان و باصلاحیت گیند باز شامنڈا ایرنگا زخمی ہو جانے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر کوسالا کولاسیکرا کو طلب کر لیا گیا ہے، جنہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا کوئي تجربہ نہیں ہے گو…

پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے: جیفری بائيکاٹ

انگلستان کے سابق بلے باز اور معروف کمنٹیٹر و تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے لیے تمام 10 وکٹیں حاصل کرنا مشکل ہوگا، کیونکہ وہ مرلی دھرن اور لاستھ مالنگا کے جانے کے بعد اُن کی گیند بازی میں دم خم…

ذکا اشرف کی تقرری کا باضابطہ اعلان؛ عہدہ "تا حکمِ ثانی" سنبھالیں گے

معروف بینکار اور کاروباری شخصیت ذکا اشرف کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا تاہم انہیں یہ عہدہ "تا حکمِ ثانی" سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے عہدے کی…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: وکیل صفائی کی زبردست جرح، فون ہیک کرنے کے الزامات

برطانیہ کی عدالت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف دھوکہ دہی و بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے چھٹے روز تیز گیند باز محمد آصف کے وکیل نے استغاثہ کے اہم ترین گواہ اور اسکینڈل کو بے نقاب کرنے والے مصالحہ اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' کے سابق صحافی مظہر…

پاکستان و بنگلہ دیش آئی سی سی کی نائب صدارت کے لیے امیدوار

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے زیر اثر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو آئین کے تحت نائب صدارت کا عہدہ دینے تک سے ہچکچا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند ماہ قبل یہ بات بڑی شد ومد کے ساتھ سامنے آتی رہی کہ آئی سی سی آئین میں…

مصباح سال کے بہترین غیر ملکی ٹیسٹ کھلاڑی قرار، برطانوی جریدہ

انگلستان کے معروف جریدے 'دی کرکٹر' نے پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو سال کا بہترین غیر ملکی ٹیسٹ کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔ مصباح الحق نے گزشتہ 12 ماہ میں کھیلے گئے 6 ٹیسٹ مقابلوں میں 90.28 کے شاندار اوسط سے 632 رنز بنائے، اور اس عرصے میں نہ…