بڑی اننگز کھیلنا سیکھو اور خود غرضی بند کرو؛ عبوری کوچ محسن خان کی عمر اکمل پر کڑی تنقید

پاکستان کے عبوری کوچ محسن حسن خان نے نوجوان بلے باز عمر اکمل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود غرضانہ رویہ چھوڑیں اور ٹیم کے لیے کھیلنے کی کوشش کریں نیز مقامی کرکٹ کھیل کر اپنی بلے بازی کو بہتر بنائیں۔ نوجوان بلے باز عمر…

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے 18 سالہ پیٹرک کمنز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستے میں شامل کر لیا ہے۔ نوجوان تیز گیند باز نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے ذریعے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا ہے اور پہلے ہی مقابلے میں…

پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز: عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز منگل سے ابوظہبی میں ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ یعنی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ سری لنکا اس وقت 103 ریٹنگ…

تھیرون اور پارنیل نے آسٹریلیا سے فتح چھین لی، سیریز برابر

جنوبی افریقہ نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شکست دے کر سیریز برابر کر ڈالی۔ آٹھویں وکٹ پر وین پارنیل اور رسٹی تھیرون کی 64 رنز کی برق رفتار شراکت داری نے میچ کو کینگروز کے حلق سے نکال لیا۔ تھیرون…

مکی آرتھر بھی پاکستان کی کوچنگ کے امیدواروں میں شامل ہیں: بھارتی خبر رساں ادارہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوچ کے انتخاب کے لیے جن 5 امیدواروں کی فہرست موصول ہوئی ہے اس میں جنوبی افریقہ کے سابق کوچ مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ بھارت کے قومی خبر رساں ادارے 'پریس ٹرسٹ آف انڈیا' (پی ٹی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ذرائع کے…

پاکستان: ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی معاہدوں کا نظام متعارف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی سطح کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے معاہدوں کا ایک نیا نظام مرتب کیا ہے جو اگلے چھ ماہ تک نافذ العمل ہوگا۔ 6 اکتوبر کو قائد اعظم ٹرافی 2011ء کے آغاز سے لے کر کھلاڑیوں کو اگلے چھ ماہ کے لیےایک…

برینڈن میک کولم کی طوفانی اننگز، زمبابوے کو بدترین شکست

عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلی بار بین الاقوای مقابلہ کھیلنے والے نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو با آسانی 10 وکٹوں سے زیر کر لیا۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں ایک اچھی بیٹنگ پچ پر حریف ٹیم کو محض 123 تک محدود…

بنگلہ دیش کی غیر مستقل مزاجی، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مستقل مزاجی ہے، اور اسی کا اظہار اولین دونوں ایک روزہ مقابلوں میں ہوا ہے جہاں اسے نہ صرف بدترین انداز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا بلکہ سیریز بھی ہاتھ سے گنوانی پڑی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھا کر…

وسیم اور وقار، بلے بازوں کے لیے دہشت کا سامان؛ خصوصی تحریر

گزشتہ دہائی (2001ء سے 2010ء) میں عالمی کرکٹ نے جو سب سے بڑا نقصان اٹھایا ہوگا، وہ بلاشبہ "Two Ws" یعنی وسیم اکرم اور وقار یونس سے محرومی ہے۔ ایک اینڈ سے بائیں اور دوسرے اینڈ سے دائیں ہاتھ سے دنیا کے تیز اور عمدہ ترین گیند بازوں کا سامنا…

'پیسہ بڑا ہے بھئی' محض 4 کروڑ کی عدم ادائیگی پر نشریات روک دی گئی

بھارت میں کرکٹ پیسہ ہے، اور پیسہ کرکٹ ہے۔ فضائی اداروں سے لے کر شراب سازوں تک اور اداکاروں سے لے کر فولاد سازوں تک سب اس 'کاروبار' میں جتے ہوئے ہیں۔ ان اداروں کو نہ کرکٹ سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ان کے شائقین کی جذباتی وابستگی سے، انہیں غرض ہے…