لفظی جنگ کا باقاعدہ آغاز: گنگولی کی مائیکل وان پر کڑی تنقید، روی شاستری اور ناصر حسین الجھ…

بھارت اور انگلستان کے مابین سیریز تنازعات میں گھرتی چلی جا رہی ہے اور جیسے جیسے سیریز آگے بڑھ رہی ہے 'لفظی جنگ' میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ گزشتہ روز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے وی وی ایس لکشمن پر لگائے گئے الزام کی بھارت کے سابق…

این بیل رن آؤٹ تنازع؛ دھونی کی اسپورٹس مین اسپرٹ

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہر لحاظ سے دنیائے کرکٹ کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔ شاندار بلے بازی، تباہ کن باؤلنگ اور بہترین فیلڈنگ کے علاوہ تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں۔ لارڈز میں کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ کے شاندار اختتام…

ویزلین تنازع، 35 سال بعد دوبارہ زندہ ہو گیا

بھارت اور انگلستان کے مابین جاری سیریز دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ نئے تنازعات میں بھی گھرتی جا رہی ہے۔ سیریز سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے محدود استعمال پر رضامندی ظاہر کی تھی اور یوں…

سچن کی سویں سنچری؛ انتظار کی گھڑیاں طویل تر

بھارت کے سچن ٹنڈولکر آخر اپنے شائقین کو کتنا انتظار کروائیں گے؟ جو ہر مقابلہ اس امید پر دیکھتے ہیں کہ شاید 'سچن مہان' اس میں اپنے کیریئر کی 100 ویں سنچری داغ جائیں۔ لیکن وہ ایک مرتبہ پھر وہ اپنے چاہنے والوں کو سنچری کا تحفہ نہیں دے پائے۔…

ٹیسٹ ہیٹ ٹرکس کی تاریخ؛ اسٹورٹ براڈ نیا نام

انگلستان کے نوجوان تیز باؤلر اسٹورٹ براڈ نے بھارت کے خلاف ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار اسپیل میں ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز مسلسل تین گیندوں پر حریف کپتان مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن…

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکن ٹیم کا اعلان

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹی دو ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں تیز گیند باز لاستھ مالنگا شامل نہیں ہیں۔ 6 اگست سے شروع پالی کیلے میں شروع ہونے والی سیریز کے لیے اعلان کردہ دستے میں نئے آل…

پاکستانی وزیر خارجہ کا دورۂ بھارت؛ پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی پر زور

بھارت کا دورہ کرنے والی پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے دونوں ممالک میں کرکٹ تعلقات کی جلد بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشن سے ملاقات کے دوران حنا ربانی نے 'اسپورٹس ڈپلومیسی' کی راہ کھولتے ہوئے…

جنوبی افریقی آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں پارنیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعے اور سوچ بچار کے بعد جنوری 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام ہی وہ عقیدہ ہے جس…

دورہ زمبابوے؛ اعلان کردہ پاکستانی دستے میں عمران فرحت کی حیران کن واپسی

پاکستان نے دورۂ زمبابوے کے لیے اپنے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت بدستور مصباح الحق کریں گے۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس میں حالیہ فیصل…

پاکستان کرکٹ کے مرکزی معاہدوں کا اعلان آج، آفریدی کو کانٹریکٹ نہیں دیا جائے گا: ذرائع

پاکستان کرکٹ کے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) کا اعلان آج (جمعرات کو) کیا جا رہا ہے جس میں ممکنہ طور پر شاہد آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔ کرک نامہ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلی ششماہی کے لیے جن کھلاڑیوں سے مرکزی معاہدہ نہیں کیا…