سچن کی سویں سنچری پر 2 ارب روپے کا سٹہ

سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں کیریئر کی سویں سنچری کے متلاشی ہیں۔ اور اس وقت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کے سامنے جو سب سے بڑا سوال ہے وہ یہ ہے کہ کیا اس تاریخی ٹیسٹ میں سچن اپنے بین الاقوامی کیریئر کی سویں سنچری بنانے میں…

شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو چکا، وقار یونس نے اشارہ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے اشارہ دیا ہے کہ شاہد آفریدی کا بین الاقوامی کیریئر ختم ہو چکا ہے اور اب وہ دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے تمام کھلاڑیوں کی طرح شاہد…

بھارت-انگلستان سیریز میں فتح میزبان ٹیم کو ملے گی؛ این بوتھم

ماضی کے عظیم آل راؤنڈ این بوتھم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم ہونے کے باوجود بھارت کو انگلستان کے ہاتھوں شکست کا ذائقہ چکھنا پڑے گا۔ برطانیہ کے اخبار روزنامہ 'مرر' کے لیے لکھے گئے کالم میں این بوتھم نے کہا کہ انگلستان اس سیریز…

آئی سی سی الیون میں شمولیت؛ وسیم نے اعزاز مرحومہ اہلیہ کے نام کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے آئی سی سی کی تاریخ کی عظیم ترین ٹیسٹ الیون میں شمولیت کے اعزاز کو اپنی مرحومہ اہلیہ ہما وسیم کے نام کر دیا ہے۔ معروف ٹیلی وژن چینل سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں…

تاریخ کی عظیم ترین الیون کا اعلان، وسیم اکرم شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر 2 ہزار ویں ٹیسٹ کے جشن کے سلسلے میں شائقین کو کرکٹ کی تاریخ کی عظیم ترین الیون منتخب کرنےکو مدعو کیا گیا تھا۔ 13 جولائی کی شب تک حاصل کیے گئے ووٹوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی۔…

عالمی کپ 2011ء کا فاتحانہ چھکا لگانے والا بلا نیلام ہوگا

ابھی شائقین کے ذہنوں سے وہ چھکا محو نہیں ہوا جس کی بدولت بھارت 28 سال کے طویل عرصے کے بعد عالمی چیمپئن بنا۔ کرکٹ کے کروڑوں بلکہ اربوں شائقین تاعمر اس خوبصورت شاٹ کو نہیں بھلا پائیں گے جو بھارت کے قائد مہندر سنگھ دھونی نے عالمی کپ 2011ء کے…

سہواگ کی عدم موجودگی بھارت کے لیے سب سے بڑا نقصان ہوگی؛ جان ایمبرے

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز اب کرکٹ کے ہر ماہر کے ذہن میں اپنا گھر کر چکی ہے۔ 21 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں پہلے ٹیسٹ سے سیریز سے شروع ہونے والا یہ معرکہ 4 ٹیسٹ میچز اور اس کے بعد محدود اوورز کے سلسلے تک شائقین و ماہرین کرکٹ…

بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، انگلستان کو پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی بالادست پوزیشن پر لاکھڑا کر…

انگلستان کے خلاف ایک شاندار سیریز سے قبل بھارت کو ایک زبردست دھچکا پہنچانے والے سمرسیٹ کے کوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیریز سے قبل واحد پریکٹس میچ میں بھارت کو تینوں دن ناکوں چنے چبوائے ہیں اور یوں انگلستان کو سیریز سے قبل ہی بہترین پوزیشن…

انگلستان نے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستے کا اعلان کر دیا

انگلستان نے بھارت کے خلاف سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنے 12 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس میں اسٹیون فن کی جگہ ٹم بریسنن کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ اسٹورٹ براڈ ناقص کارکردگی کے باوجود اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ کرک…

ابتدائی اطلاعات رد، سری لنکا ڈی آر ایس استعمال کرے گا

سری لنکا کرکٹ نے حیران کن طور پر ابتدائی اطلاعات کو رد کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے ایک روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے مالی مسائل…